وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی (کے ڈی اے) کے تحت کراچی کے تمام اضلاع میں جاری 136 ترقیاتی اسکیموں کا میں خود جلد موقع پر جاکر معائنہ بھی کروں گا اور وہاں جاری کام کی رفتار کا بھی جائزہ لوں گا۔ کراچی میں ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے اور روڈ نیٹ ورک کی تمام جاری اسکیموں کو فوری طور پر مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جاسکے۔ کراچی میں کے ڈی اے کے تحت جن اسکیموں میں اگر کوئی قانون پیچیدگیاں ہیں تو محکمہ قانون سے اس پر مشاورت کی جائے اور ٹریفک انجنئیرنگ بیورو کی مدد سے کئی ایسی اسکیموں کو بھی مکمل کیا جائے جس سے شہر اور اندرون شہر سے آنے جانے والی ٹریفک کی روانی کو بہتر کیا جاسکے۔ کے ڈی اے کے تحت رواں مالی سال کی 136 ترقیاتی اسکیموں میں سے جو 77 اسکیمیں یا تو مکمل ہوگئی ہیں یا اسی مالی سال میں مکمل ہونا ہیں ان کو فنڈز کی فراہمی فوری کی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز کے ڈی اے کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری لوکل گورنمنٹ سید خالد حیدر شاہ، اسپیشل سیکرٹری ہائوسنگ ٹاون پلانگ بخش علی مہر، ڈی جی کے ڈی اے الطاف گوہر مہر، اسپیشل سیکرٹری ٹیکنیکل غنی شیخ و دیگر افسران بھی موجود تھے۔ اجلاس میں کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں پر صوبائی وزیر سعید غنی کو تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ کراچی کے ساتوں اضلاع میں رواں مالی سال کی اے ڈی پی کے تحت 136 میں سے 77 ایسی اسکیمیں ہیں جو یا تو مکمل یا اسی سال 30 جون تک مکمل کردی جائیں گی جبکہ 51 اسکیموں پر کام آئندہ مالی سال تک مکمل ہونے کی توقع ہے جبکہ 8 ایسی اسکیمیں ہیں، جن پر قانونی معاملات زیر التواء ہیں۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ کراچی کی 5 مرکزی اسکیموں کے علاوہ ڈسٹرکٹ سینٹرل میں 29، ڈسٹرکٹ ایسٹ میں 19، ڈسٹرکٹ کیماڑی میں 6، ڈسٹرکٹ کورنگی میں 9، ڈسٹرکٹ ملیر میں 50، جبکہ ڈسٹرکٹ سائوتھ اور ڈسٹرکٹ ویسٹ میں 9، نو اسکیموں پر کام جاری ہے۔ اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ ان اسکیموں پر اب تک مجموعی طور پر 63 فیصد رقم جاری کردی گئی ہے، جو 7442.930 ملین روپے ہے۔ اس موقع پر صوبائی وزیر سعید غنی نے ہر ایک اسکیم پر تفصیلی طور پر رپورٹ طلب کی اور اس پر متعلقہ افسران سے معلومات حاصل کی۔ اس موقع پر صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا کہ سب اچھا ہی بجائے میں خود ہر ایک اسکیم پر روزانہ کی بنیاد پر وزٹ کروں گا اور وہاں کام کے معیار، کام کی رفتار اور دیگر کا جائزہ لوں گا۔ صوبائی وزیر نے ڈی جی کے ڈی اے کو ہدایات دی کہ وہ اس حوالے سے ایک رپورٹ آئندہ 7 روز میں مرتب کردیں تاکہ ان تمام اسکیموں پر عیدالفطر کے فوری بعد معائنہ کیا جاسکے۔ انہوں نے تمام موجود کے ڈی اے کے افسران کو ہدایات دی کہ یہ تمام ترقیاتی منصوبے عوامی مفاد کے لئے بنائے جاتے ہیں اس لئے ان میں کسی قسم کی تاخیر کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جن اسکیموں میں قانونی پیچیدگیاں ہیں ان کی رپورٹ بھی مرتب کرکے محکمہ قانون کو بھجوائیں اور وہ خود اس حوالے سے متعلقہ محکموں سے بات کریں گے۔ انہوں نے شہر میں ٹریفک نظام کی بہتری کے لئے ٹریفک سنگنلز اور روڈ ورک کے کاموں میں ٹریفک انجنئیرنگ بیورو سندھ کی معاونت لینے کی بھی ہدایات دی۔
Read Next
1 دن ago
*حکومت سندھ اور آغا خان یونیوسٹی میں مفاہمت کی یادداشت پر دستخط*
2 دن ago
نئے بلدیاتی قوانین میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سے متعلق متعدد اہم تجاویز شامل ہیں،سید ناصر حسین شاہ
2 دن ago
*خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری کی مینگو ڈپلومیسی فیسٹیول 2026 میں شرکت*
2 دن ago
*وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا جدید تین صوبائی ڈیٹا سینٹر کے قیام کا حکم، جامع منصوبہ تیار کرنے کی ہدایت*
2 دن ago
وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ کی زیر صدارت سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا اجلاس،غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کے لئے 15 روز کی مہلت
Related Articles
وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ کا سندھ ماسٹر پلان اتھارٹی کا دورہ، جدید جی ائی ایس ٹیکنالوجی کی باقاعدہ رونمائی
3 دن ago
سید مراد علی شاہ کی امریکی سرمایہ کاروں کو سندھ میں توانائی، ٹیکنالوجی،انفراسٹرکچر اور سیاحت کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت
3 دن ago
*وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ،برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر اور کثیرالقومی کمپنیوں کے نمائندوں کا گول میز اجلاس*
4 دن ago


