کمشنر لاہور وپریذیڈنٹ بورڈ آف گورنرز ڈی پی ایس زید بن مقصود کی زیر صدارت اجلاس،بریفنگ

کمشنر لاہور زید بن مقصود نے بحیثیت پریذیڈنٹ بی او جی ڈی پی ایس پہلے بورڈ اجلاس کی صدارت کی ۔ کمشنر لاہور کو موجودہ بورڈ آف گورنرز ارکان نے ایک سال کی کارکردگی پر بریفنگ دی۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ ڈی پی ایس کی موجودہ تعلیمی کارکردگی بہترین ہیں۔ جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے ان تھک محنت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈی پی ایس سٹوڈنٹس کی صورت میں پاکستان کے روشن مستقبل کی تعلیم و تربیت کیلئے پوری محنت کریں۔ اساتذہ کے امور و مسائل حل کیلئے اکیڈیمک کمیٹی کام کررہی ہے۔ کمیٹی کی سفارشات کو ویلکم کرونگا۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ ڈی پی ایس سکول و کالج کے ساتھ تعلیمی سرگرمیوں کا حامل بہترین ادارہ ہے۔ ڈی پی ایس کی تمام سائنس و آئی ٹی لیبز کو ریسرچ کے مطابق اپ گریڈ کیا جارہا ہے۔ جدید تعلیمی عصری تقاضوں سے ہم آہنگ ہونے کیلئے موثر ٹیچنگ میتھڈولیجیز پر کام کرنا ہوگا۔ کمشنر لاہورزید بن مقصود نے کہا کہ جدید ٹیچنگ طریقہ کار اور سٹوڈنٹس کے انٹر ایکٹو سیشنز سے علمی صلاحیت کو جدت ملے گی۔ ڈی پی ایس ہم نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں میں بہترین پوزیشنز لے رہا ہے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ ڈی پی ایس کی اکیڈیمک ایمپروومنٹ کیلئے تمام سینئر فیکلٹی و اساتذہ مشاورت میں یکساں شریک ہونگے۔

جواب دیں

Back to top button