خیںر پختونخوا حکومت کا صوبہ بھر میں صفائی اور ویسٹ مینجمنٹ کے عمل کو بہتر بنانے کے لیے اہم اقدام،وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے "اسمارٹ ویسٹ مینجمنٹ فریم ورک” کی منظوری دے دی۔ اس اقدام کا مقصد شہریوں کے لیے ایک صاف اور صحت مند ماحول یقینی بنانا ہے۔فریم ورک پر عمل درآمد کے لیے وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ سے چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کو باضابطہ مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے ۔ منصوبے کا مقصد تمام واٹر اینڈ سینیٹیشن سروسز کمپنیوں اور ٹی ایم ایز کی سرگرمیوں کو ڈیجیٹل ٹریکنگ کے ذریعے جدید خطوط پر استوار کرنا ہے۔ اس فریم ورک پر عمل درآمد سے متعلقہ اداروں کی آپریشنل استعداد میں اضافہ ہو گا اور وسائل کا مؤثر استعمال یقینی ہو گا۔ویسٹ مینجمنٹ کے عمل کو جدید طرز پر استوار کرنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کیا جائے گا۔ اس مقصد کے لیے ایک کلیدی جزو کے طور پر "پاک صاف ایپ” کا اجراء کیا جائے گا۔ اس ایپ کے ذریعے صوبہ بھر میں کوڑا کرکٹ جمع کرنے کے عمل کی ریئل ٹائم نگرانی یقینی بنائے گی۔ اسی طرح افرادی قوت کی جوابدہی، گاڑیوں کے مؤثر انتظام، اور ڈیٹا پر مبنی فیصلہ سازی کو بھی ممکن بنایا جائے گا۔ صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے شہری علاقوں میں مقررہ مقامات پر کچرا جمع کرنے کے پوائنٹس متعین کیے جائیں گے۔ ان پوائنٹس کی تعداد بتدریج بڑھائی جائے گی اور ان کی نگرانی کے نظام کو مضبوط کیا جائے گا۔دیہی علاقوں میں گاؤں کی سطح پر کچرا جمع کرنے کے نظام، موبائل ویسٹ یونٹس، اور کمیونٹی کی شمولیت کو فروغ دیا جائے گا۔ اسمارٹ ویسٹ مینجمنٹ اقدام کا نفاذ مرحلہ وار طریقے سے محکمہ بلدیات کے ذریعے کیا جائے گا۔پہلے مرحلے میں کوڑا کرکٹ پیدا ہونے کی مقدار کا تجزیہ اور موجودہ انفراسٹرکچر کی نقشہ بندی کی جائے گی۔ دوسرے مرحلے میں "پاک صاف ایپ” کی تیاری اور منتخب علاقوں میں پائلٹ پروجیکٹس کا آغاز کیا جائے گا۔ تیسرے اور آخری مرحلے میں ٹریکنگ سسٹم کا صوبے بھر میں نفاذ کیا جائے گا۔شکایات کے ازالے کا ایک مؤثر نظام قائم کیا جائے گا، اور کارکردگی کی مسلسل نگرانی یقینی بنائی جائے گی۔ مراسلے میں تمام متعلقہ حکام کو فریم ورک پر عمل درآمد کے لیے قابل عمل پلان بمعہ ٹائم لائنز تیار کر کے پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
Read Next
5 گھنٹے ago
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کے زیرِ صدارت ترقیاتی فنڈز کے استعمال کی صورتحال پر اہم اجلاس
12 گھنٹے ago
لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن خیبرپختونخوا نےبلدیاتی اداروں کے اڈہ جات کا کنٹرول لوکل ایریا اتھارٹیز کے حوالہ کرنے کے حکومتی فیصلہ کو غیر دانشمندانہ قرار دے دیا
1 دن ago
لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن خیبرپختونخوا کے وفد کی سرپرست اعلیٰ شوکت کیانی کی قیادت میں لوکل کونسل بورڈ کے سیکریٹری وحید الرحمان سےملاقات
2 دن ago
*پشاور کی تاریخ کے سب سے بڑے 200 ارب روپے کے ترقیاتی پروگرام پر کام تیز*
3 دن ago
حاجی ہارون صفت فریضۂ حج کی ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے،لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کی جانب سے مبارکباد
Related Articles
رنگ روڈ، پی ڈی اے ٹول پلازہ حیات آباد کے مقام پر دو لینز پر مشتمل انڈر پاس منصوبے کا سنگِ بنیاد رکھ دیا گیا
3 دن ago
پاکستان بالخصوص صوبہ خیبر پختونخوا کی فیڈریشنز، یونینز اور ملازمین کی نمائندہ تنظیموں کے قائدین کے نام ایک اہم پیغام!
4 دن ago
بلدیاتی اداروں سے وابستہ ملازمین کی نمائندہ تنظیم لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن نے مجوزہ وفاقی بجٹ کو ظالمانہ قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا
4 دن ago
ڈبلیو ایس ایس سیز ملازمین کا ملازمتی تحفظ وقت کی اہم ضرورت ہے،لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن خیبرپختونخوا
5 دن ago

