کمشنر لاہور زید بن مقصود نے ضلع شیخوپورہ کا دورہ کیا۔ کمشنر لاہور کے ہمراہ ڈی سی شیخوپورہ ڈاکٹر وقار خان موجود تھے۔ بریفنگ میں تمام افسران نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ ڈاکٹر وقار خان نے ریونیو، ڈویلپمنٹ، ایجوکیشن او ر ہیلتھ پر تفصیلاً بریفنگ دی۔ کمشنر لاہور نے زیر تعمیر شیخوپورہ حافظ آباد روڈ اور زیر تعمیر رسولنگر انڈر پاس شیخوپورہ کا دورہ کیا۔ کمشنر لاہور زید بن مقصود نے وزیراعلی پنجاب ستھرا پنجاب کے تحت ماڈل ولج میں صفائی کا جائزہ لیا۔ کمشنر لاہور نے ڈی پی ایس شیخوپورہ کے دورے کے دوران آٹزم سنٹر کا خصوصی معائنہ کیا۔ کمشنر لاہور نے ڈی پی ایس میں جدید سہولیات پر مبنی آٹزم سنٹر میں بچوں سے ملاقات کی۔ کمشنر لاہور کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ چیف سیکرٹری پنجاب کی خصوصی ہدایات پر قائم آٹزم سنٹر میں آرٹسٹ بچوں کو بہترین تعلیمی ماحول فراہم کیا گیا ہے۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ وزیر اعلی پنجاب کلینک آن ویلز اور موبائیل ہسپتال پروگرام کو رورل ایریاز میں خاصی پذیرائی ملی ہے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ خام اشیاءکی قیمتوں میں کمی کے ثمرات پراڈکٹس کی قیمتیں کم کراکے شہریوں کو ریلیف دیں۔ انہوں نے کہا کہ موٹروے اور جی ٹی روڈ پر فصلوں کی باقیات جلانے والوں کے خلاف کاروائیوں کو موثرترین بنایا جائے۔ ریونیو اہداف کا حصول متعلقہ اے سی کا اولین فرض ہے۔ ریکارڈ کو اپ ڈیٹ بروقت کیا جائے۔کمشنر لاہور نے کہا کہ جائیداد امور و ریکارڈ میں حقدار خواتین، بچوں اور کمزور افراد کو انکا حق دلانے میں کوئی کوتاہی نہیں ہونی چاہئے۔ کمشنر لاہور نے مفاد عامہ کی بنیاد پر ترقیاتی اسکیموں کی ترجیح فہرست بنانے کی ہدایت کردی۔







