لاہور،ماہ صیام، اوورچارجنگ پر کارروائیاں،7 املاک سربمہر، 20 افراد کو ڈھائی لاکھ سے زائد روپے کے جرمانے، 5 وارننگز، 3 گرفتار

ماہ صیام کے آخری عشرہ میں اوورچارجنگ پر کارروائیاں کے دوران 7 املاک سربمہر، 20 افراد کو ڈھائی لاکھ سے زائد روپے کے جرمانے، 5 وارننگ اور 3 افراد کو گرفتار کروایا گیا. ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرز کی فیلڈ میں سخت مانیٹرنگ جاری ہے. اسسٹنٹ کمشنر صدر نے 4 ریسٹورنٹس کو سیل کروایا، 5 سپرسٹوروں کو ڈی سی کاؤنٹر پر عدم سپلائی پر ڈیڑھ لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا.

اسسٹنٹ کمشنر سٹی علی بابر رائے نے چوبرجی ملتان روڈ ماڈل ریڑھی بازار کی چیکنگ کی اور 3 ریڑھی بانوں کو اعلیٰ کوالٹی کا فروٹس نہ رکھنے پر وارننگز جاری کیے. اسسٹنٹ کمشنر راوی ٹاؤن طارق شبیر نے انسپکشن کی اور 15000 روپے کا جرمانہ عائد کیا. اسسٹنٹ کمشنر علامہ اقبال ٹاؤن نے علامہ اقبال روڈ اور چوہنگ بازار میں انسپکشن کی اور 3 دکانداروں کو جرمانہ عائد کیا اور 2 افراد کو گرفتار کروایا. اسسٹنٹ کمشنر نشتر زون نے پرائس انسپکشن کی اور ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے پر فروٹ و سبزی سٹالز کو جرمانے عائد کیے. اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ نے 02 دکانداروں کو شکایات پر جرمانہ عائد کیا. اسی طرح اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن نے ٹاؤن شپ اور وحدت کالونی بازار کا دورہ کیا اور تمام اشیاء وافر مقدار میں موجود ہے. اسسٹنٹ کمشنر کینٹ نے 3 چکن شاپس کو کرول بازار میں سیل کروایا اور 5 دکانداروں کو جرمانہ عائد کیا. ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ ماہ صیام میں اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اوورچارجنگ پر سخت کریک ڈاؤن جاری ہے، ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ مصنوعی مہنگائی کے خلاف ٹیمیں فیلڈ میں متحرک رہیں گی.

جواب دیں

Back to top button