کلین مشن کے حوالے سے ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے تحصیل صدر کے مختلف مقامات کے دورے کیے. انہوں نے رورن والا، بیدیاں روڈ و اطراف میں صفائی و تجاوزات اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا.

سی او ایم سی ایل شاہد عباس کاٹھیا،اسسٹنٹ کمشنر صدر سعدیہ افضل ڈوگر و دیگر بھی ڈی سی لاہور کے ہمراہ تھے. ڈی سی لاہور نے شہریوں سے صفائی و سیوریج نظام پر گفتگو کی. شہریوں نے ڈی سی لاہور سے رورن نالہ کی بروقت اور معیاری میٹریل کے ساتھ تعمیر کی درخواست کی. شہریوں نے ڈی سی لاہور کو ایک مقام پر گندگی کے ڈھیر موجود ہونے پر بھی آگاہ کیا. ڈی سی لاہور نے ایل ڈبلیو ایم سی کو سخت تنبیہہ کی کہ تمام گندگی کے پوائنٹس نشاندہی کے بعد فی الفور کلئیر کریں اور تجاوزات کے خاتمے کے لئے آپریشنز جاری رکھنے کی ہدایات بھی کیں. ڈی سی لاہور نے کہا کہ ایم سی ایل ریگولیشن ونگ زیرو ٹالرینس پالیسی اپناتے ہوئے تجاوزات کا مکمل خاتمہ یقینی بنائے. ڈی سی لاہور نے سی او ایم سی ایل کو ہدایت کی کی مین ہولز کو نشاندہی کے بعد فی الفور کور کروایا جائے اور شہر بھر سے بینرز، پوسٹرز، اسٹریمرز و فلیکسز اتروائی جائیں اور شہر کے حسن کو نمایاں کرنے کے لئے فیلڈ میں متحرک رہیں، ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر کلین مشن کی تکمیل کے لئے کوشاں ہیں.






