وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے”وزیراعلیٰ پنجاب وِیٹ این سینٹیو پروگرام“ کے تحت گندم کے کاشتکاروں کے لئے ایک ہزار مفت ٹریکٹر سکیم کی قرعہ اندازی کرکے باقاعدہ آغاز کر دیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کاشتکاروں کے لئے مفت ٹریکٹرپروگرام کابٹن دبا کر ”گندم اگاؤ“ انعامی سکیم کے لئے ڈیجیٹل قرعہ اندازی کی۔ گندم اگاؤ مہم میں سب سے پہلا ٹریکٹر بہاولنگر کی خاتون کاشتکار کوثر پروین کا نکلا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف خود فون کرکے کامیاب کاشتکاروں کو مفت ٹریکٹرملنے کی مبارکباد دی۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے جھنگ کے محمد اقبال کو بھی خود فون کرکے ڈیجیٹل قرعہ اندازی کے تحت مفت ٹریکٹر نکلنے پرمبارکباد دی جس پر کاشتکار نے وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا خود فون کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے منڈی بہاؤالدین کے کامیاب کاشتکار سلمان احمد سے فون کرکے بتایا کہ گندم اگاؤ قرعہ اندازی میں آپ کا مفت ٹریکٹر نکلا ہے جس پر سوچا کہ آپ کو خود مبارکباد دوں۔ پنجاب کے کاشتکار کے لئے گرین، ٹریکٹر، کسان کارڈ، سپر سیڈر سمیت بیشمار پراجیکٹس لانچ کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گندم کی فصل ان شا ء اللہ اچھی ہوگی میری عائیں کاشتکار بھائیوں کے ساتھ ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نوزشریف کوبریفنگ میں بتایاگیا کہ”گندم اگاؤ“ مہم میں مفت ٹریکٹرسکیم کے لئے ساڑھے 12 ایکڑ سے57733زائد اراضی مالک کاشتکاروں نے اپلائی کیا۔ جانچ پڑتال کے بعد 21496 کاشتکار قرعہ اندازی کے لئے اہل قرار پائے۔ قرعہ اندازی میں کامیاب ایک ہزار کاشت کاروں کو 55 ہارس پاور کے ٹریکٹر مفت دئیے جائیں گے۔ تین ماہ کے اندر تمام کاشتکاروں کو ٹریکٹر کی فراہمی شروع ہو جائے گی۔بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ پنجاب میں 5لاکھ60ہزار ایکٹر اراضی پر گندم کاشت کی گئی۔
Read Next
10 گھنٹے ago
*CM Punjab says development focus extends to all 41 Punjab districts*
1 دن ago
*وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ایکسپو سنٹر میں ”پاکستان انٹرنیشنل آٹو شو 2026“کا افتتاح کردیا-*
1 دن ago
مریم نواز شریف نے ملتان کے نشتر ہسپتال میں پیٹ۔ سی ٹی سائیکلوٹرون،کینسر ٹریٹمنٹ کے لئے کوابلیشن سنٹر کا افتتاح کردیا
2 دن ago
حکومت پنجاب نے بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر تقرروتبادلے کے احکامات جاری کر دیئے،ڈاکٹر سہیل انور چوہدری سیکرٹری ریگولیشن تعینات
2 دن ago




