وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے اپنے ادارے کی سالانہ رپورٹ برائے سال 2024ء صدر پاکستان آ صف علی زرداری کو پیش کر دی ہے۔ صدر پا کستان نے وفا قی محتسب کی کارکردگی کو سرا ہتے ہوئے اسے ایک انتہائی موثر ادارہ قرار دیا جو عوام الناس کی خد مت کر رہا ہے۔ صدر پاکستان آ صف علی زرداری نے ملاقا ت کے دوران وفاقی محتسب کے نیٹ ورک کو مز ید پھیلا نے پر زور دیا تا کہ ملک کے دور دراز اور پسماندہ علا قوں کے زیا دہ سے زیادہ عوام اس کی خدمات سے مستفید ہو سکیں۔ وفاقی محتسب نے ملا قا ت کے دوران صدر پاکستان کو بتا یا کہ ان کے ادارے کو سال 2024ء کے دوران ریکارڈ شکایات موصول ہو ئیں جن کی تعداد2 لا کھ 26 ہزار372 تھی جو سال 2023ء کے مقا بلہ میں 17 فیصد زیا دہ رہیں۔سال 2024ء کے دوران2 لا کھ 23 ہزار 198 شکا یات کے فیصلے کئے گئے جو گز شتہ بر س کے مقا بلے میں 16 فیصد زیا دہ تھے۔

انہوں نے بتا یا کہ شکا یات میں یہ اضا فہ کھلی کچہریوں، تنازعات کے غیر رسمی حل کے پروگرام آ ئی آ ر ڈی اور سر کا ری دفا تر کے معا ئنوں جیسے اقدا مات کا نتیجہ ہے۔ وفاقی محتسب نےصدر پاکستان کو بتایا کہ 93.21 فیصد فیصلوں پر عملد رآ مد بھی ہو گیا ہے جس سے ظا ہر ہو تا ہے کہ یہ ادارہ عوام النا س کے لئے کتنا مفید اور مو ثر ہے۔ اعجاز احمد قر یشی نے مز ید بتا یا کہ وفاقی محتسب کا ادارہ مظفر آ باد آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت ملک کے25 شہروں میں مو جود ہے جو عوام النا س کو ان کے گھر کی دہلیز پر مفت اور جلد انصاف فرا ہم کر رہا ہے اور حقیقتاً غر یبوں کی عدا لت ہے۔ وفاقی محتسب نے بتا یا کہ بچوں کی فلا ح کے لئے کام کر نے کے ساتھ ساتھ یہ ادارہ بیرون ملک پا کستا نیوں کے مسا ئل کے حل کے لئے بھی کو شاں ہے اور اس مقصد کے لئے ادارے نے پا کستان کے تمام بین الا قوامی ہوا ئی اڈوں پر یکجا سہو لیا تی مرا کز قا ئم کر رکھے ہیں، جہاں بیرون ملک پا کستا نیوں سے متعلق تمام محکموں کے نما ئند گان چو بیس گھنٹے مو جود رہتے ہیں اور شکا یات کا فو ری ازالہ کر تے ہیں۔ انہوں نے بتا یا کہ بیرون ملک پا کستانیوں کے شکا یات کمشنر کے ذریعے سال 2024ء کے دوران 149,060 پا کستا نیوں کے مسا ئل حل کئے گئے۔ انہوں نے صدر پاکستان کو ایشین امبڈ سمین ایسو سی ایشن (اے او اے) میں وفاقی محتسب کے بھر پور کر دار کے با رے میں بھی بر یف کیا اور بتا یا کہ اے او اے کی صدا رت بھی پا کستان کے پا س ہے اور اس پلیٹ فا رم سے ایشیا ء میں محتسب کے تصور کو اجا گر کر نے کی کو شش کی جاتی ہے۔





