بلدیہ عظمٰی لاہور کے میٹروپولیٹن آفیسر انفراسٹرکچر میاں ثاقب محبوب کی ریٹائرمنٹ پر پروقار تقریب منعقد ہوئی۔جس میں ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر لاہور سید موسٰی رضا، چیف آفیسر ایم سی ایل شاہد عباس کاٹھیا، ایم ڈی واسا غفران احمد اور دیگر افسران نے انھیں خراج تحسین پیش کیا اور اعزازی شیلڈ دی گئی۔
میاں ثاقب محبوب نے 32 سالہ سروس میں لاہور،گوجرانوالہ اور شیخوپورہ میں بلدیاتی اداروں میں خدمات سرانجام دیں۔ان کا تعلق لوکل گورنمنٹ سروس انجینئرنگ فنکشنل یونٹ سے ہے ۔میاں ثاقب نثار گریڈ 19 میں ریٹائر ہوئے ہیں۔ان کی 22 سال کی طویل سروس لاہور کی ہے۔اسی شہر سے انھوں نے ابتدائی سروس کا آغاز کیا۔بلدیہ عظمٰی لاہور میں ای ٹینڈرنگ کا نظام متعارف کروانے میں ان کا بنیادی اور اہم کردار ہے جس سے سرکاری خزانے کو کروڑوں روپے کی بچت بھی ہوئی۔لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کی ابتدا اور فیزون مکمل کروانے میں سرگرم کردار ادا کیا۔وزیر اعلٰی مریم نواز شریف کے اس پروگرام کے تمام مراحل میں ناصرف بچت کی گئی بلکہ کرپشن کی روایت کا بھی خاتمہ ہوا۔کوٹیشن سے ٹینڈرنگ، کاموں کی تکمیل اور ادائیگیوں تک کے عمل کو مکمل شفاف رکھا گیا۔جو ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسٰی رضا اور چیف آفیسر ایم سی ایل شاہد عباس کاٹھیا کی بھرپور سپورٹ سے ممکن ہوا۔