پنجاب یونیورسٹی میں گلوبل ہینڈ واشنگ ڈے کی مناسبت سے فلاحی تنظیم
آگاہی، ڈبلیو ایچ ایچ اور پنجاب یونیورسٹی کے سوشل ورک ڈیپارٹمنٹ کے باہمی اشتراک سے کیا گیا۔
سیمینار میں بحیثیت مہمان خصوصی صوبائی وزیر اقلیتی امور، رمیش سنگھ اروڑہ نے شرکت کی جبکہ وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد علی، سی ای او آگاہی مبارک علی، سوشل ورک ڈیپارٹمنٹ کی چئیر پرسن ڈاکٹر عظمیٰ، تجزیہ نگار سلمان عابد، سید سجاد، ڈاکٹر فاطمی اور ڈاکٹر سونیا کے علاوہ فیکلٹی ممبران اور سوشل ورک ڈیپارٹمنٹ کے طلباء نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
سیمینار میں کلائمیٹ چینج، فوڈ سیکیورٹی، ٹری پلانٹنگ، اور پلاسٹک کے استعمال کی حوصلہ شکنی پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ صوبائی وزیر رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا کہ ماحولیاتی بہتری کے لئے حکومت پنجاب کی کوششیں جاری ہیں اور انہوں نے کہا کہ "ماحول کی بہتری انسانیت کی بہترین خدمت ہے۔” انہوں نے پنجاب کے پہلے سموگ ایکشن پلان کی منظوری کی بھی تصدیق کی اور ماحولیاتی تبدیلیوں سے نبرد آزما ہونے کے لئے حکومت پنجاب کی جامع پالیسی کا ذکر کیا۔
انہوں نے نوجوان نسل کو ٹری پلانٹیشن پر زور دینے کی ضرورت پر بھی زور دیا اور کہا کہ "پانی کے تحفظ کو یقینی بنانا ہوگا کیونکہ پانی کی سطح تیزی سے کم ہو رہی ہے۔” مزید یہ کہ انہوں نے تمام اسٹیک ہولڈرز پر زور دیا کہ وہ مل کر اپنے اردگرد کا ماحول بہتر بنائیں۔
سیمینار سے وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی ، تجزیہ نگار سلمان عابد ، ڈاکٹر عظمیٰ اور ملک مبارک نے بھی ماحولیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور سول سوسائٹی کو پنجاب حکومت کے ساتھ مل کر مزید اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیا جبکہ سیمینار کے اختتام پر صوبائی وزیر رمیش سنگھ اروڑہ اور دیگرکو یادگاری شیلڈ پیش کی گئیں۔






