*کمشنر لاہور زید بن مقصود نے لاہور کیمپ جیل جووینائیل حوالات میں بچوں کے ساتھ عید منائی۔مٹھائی تقسیم کی*

کمشنر لاہور زید بن مقصود نے عید کے تیسرے روز لاہور کیمپ جیل کا خصوصی دورہ کیا اور قیدیوں سے ملاقات کی۔ کمشنر لاہور کی آمد پر پولیس دستے نے سلامی پیش کی اور جیل انتظامیہ نے پرتپاک استقبال کیا۔ کمشنر لاہور نے قیدی افراد سے بات چیت و ملاقات کی عید کی مبارکباد دی اور مٹھائی تقسیم کی۔جیل قیدی نے کمشنر لاہور سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ” آپ ہم سے عید کے دن ملاقات کرنے آئے ہیں، تحائف دئیے ہیں، مجھے بہت خوشی ہوئی ہے۔“

کمشنر لاہور نے خصوصی طور پر جووینائیل حوالات میں بچوں کے ساتھ عید منائی اور مٹھائی تقسیم کی۔ انہوں نے جیل ہسپتال کا بھی دورہ کیا، داخل قیدیوں کی عیادت کی اور ان کو عید کی مٹھائی تقسیم کی۔ جیل سپرنٹنڈنٹ نے کمشنر لاہور کو قیدیوں کی جیل میں تربیت و تدریس کی سہولیات پر بریفنگ دی۔اس موقع پر کمشنر لاہور نے عید پر اپنی ڈیوٹی سر انجام دینے میں مصروف جیل افسران و اہلکاروں کو عید کی مبارکباد دی، بہترین انتظامات پر جیل انتظامیہ کو سراہا اور جیل بک پر اپنے تاثرات قلمبند کیے۔

جواب دیں

Back to top button