صوبائی وزیر برائے ہاؤسنگ بلال یاسین کی زیر صدارت اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے۔ سی ای او صاف پانی اتھارتی نے اجلاس میں جاری پراجیکٹس کی تفصیلات اور فریم ورک بارے بریفنگ دی۔ اضلاع میں جاری پراجیکٹس ، تحصیل سطح پر مانیٹرنگ فریم ورک تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔صاف پانی اتھارٹی کمپلیکس اور ڈسٹرکٹ کمپلینٹ سنٹرز بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں چھوٹے ڈیمز کی تعمیر کیلئے اگلے مالی سال میں بجٹ بڑھانے کی تجویز بھی پیش کی گئی۔ صوبائی وزیر بلال یاسین نے صاف پانی اتھارٹی کو 5 ہزار سے زائد واٹر فلٹریشن پلانٹس کی بحالی کیلئے 30 جون تک مہلت دے دی۔ وزیر ہاؤسنگ کا کہنا تھا کہ شفافیت اور میرٹ پر زیرو ٹالرینس، ڈیڈ لائن پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ بوتل بند پانی کی مؤثر فراہمی کے میکنزم کو مزید بہتر اور قابل عمل بنایا جائے۔ عوامی سہولت کے منصوبوں میں تاخیر کی کوئی گنجائش نہیں۔ بلال یاسین نے واضح کیا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر تحصیل سطح پر صاف پانی کی یقینی فراہمی کیلئے ٹھوس میکنزم تشکیل دیا جائے گا۔
Read Next
7 گھنٹے ago
*حفاظتی ایس او پیز کے بغیر واسا فیلڈ آپریشنز پر پابندی، عملے کی حفاظت یقینی بنانے کیلئے سخت احکامات*
9 گھنٹے ago
*صوبائی وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین نے گاڑیوں کی علامتی چابی ڈی جی واسا پنجاب کے سپرد کر دی۔*
1 دن ago
اچھرہ بازار کا مجموعی طور پر پچاسی فیصد کام مکمل،بقیہ کام تیزی سے جاری ہے،وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین
2 دن ago
صوبائی وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین کی زیر صدارت پنجاب صاف پانی اتھارٹی کا جائزہ اجلاس
4 دن ago
*حسن اخلاق ،دنیا و آخرت میں عزت و بھلائی کی کنجی ہے۔ صوبائی وزیر بلال یاسین*
Related Articles
عیدالاضحیٰ سے قبل کالعدم تنظیموں کی فہرست کی تمام اضلاع میں مکمل تشہیر یقینی بنائی جائے،وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین
5 دن ago
*میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی سربراہی میں کے ڈبلیو ایس سی کے وفد کی واسا پنجاب ہیڈکوارٹر امد*
1 ہفتہ ago




