وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے ویژن کے تحت جنگلی حیات اور نایاب پرندوں کے تحفظ کے لیے جنوبی پنجاب کی تاریخ کے سب سے بڑے کومبنگ آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے صوبے بھر میں غیر قانونی وائلڈ لائف منڈیوں کے خاتمے کیلئے محکمہ وائلڈ لائف کو خصوصی ٹاسک دیا ہے۔محکمہ جنگلی حیات کا ڈائریکٹر جنرل مدثر ریاض ملک کی قیادت میں غیر قانونی وائلڈ لائف گودڑی،برڈ مارکیٹ، کبوتر منڈی ملتان پر چھاپے مارے اور سینکڑوں نایاب جانور اور پرندے برآمد کئے گئے۔گودڑی مارکیٹ سے برآمد پرندوں میں را طوطے، چکور، مور، فیزنٹ شامل ہیں۔کبوتر منڈی میں پرندوں اور جنگلی جانوروں سے بھرے 8 ٹرک بھی تحویل میں لیے گئے۔ غیرقانونی کاروبار کرنے والے مافیا نے چھاپہ مارنے والی ٹیم پر تشدد اور فائرنگ کی گئی جس پر پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے مسلح مزاحمت کرنے والے 8 ملزمان گرفتار کر لیا اور 40 سے زائد دکانیں سیل کر دی گئیں۔ گودڑی مارکیٹ میں فائرنگ کرنے والے دیگر نامعلوم ملزمان کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کرکے گرفتاری کے لئے چھاپے جاری ہیں۔ غیر قانونی برڈ ڈیلرز کے خلاف انسداد دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پنجاب وائلڈ لائف ایکٹ ترمیمی بل2025 ء کے تحت کارروائی کی گئی اور مزاحمت کرنے والے تمام 8 ملزمان بھی گرفتارکیا گیا۔ نئے وائلڈ لائف قانون کے تحت غیر قانونی کاروبار ناقابل ضمانت جرم ہے جس پر 7 سال قید اور 50 لاکھ روپے جرمانے کی سزا ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے مشترکہ آپریشن کرنے والی محکمہ وائلڈ لائف، ضلعی انتظامیہ اور پولیس ٹیم کو شاباش دی۔ وزیراعلیٰ مریم مریم نوزشریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ آپ نے بہادری سے فرض کو انجام دیا جس پر آپ سب کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے شدید مزاحمت کے باوجود قانون پر بہادری سے عمل کرانے والی تمام ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ جنگلی حیات کے تحفظ پر زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل جاری ہے۔ وزیر اعلی مریم نوازشریف کی ہدایت کے مطابق پورے پنجاب سے غیر قانونی وائلڈ لائف منڈیاں ختم کر رہے ہیں۔ پنجاب کے کسی بھی حصے میں غیر قانونی منڈی لگنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔سینئر صوبائی وزیر نے اپیل کی ہے کہ شہری غیر قانونی وائلڈ لائف سرگرمی کی فوری اطلاع 1107 پر دیں۔
Read Next
5 گھنٹے ago
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ڈرنکنگ واٹر بوتل پر چارجز لگانے کی ابتدائی تجویز مستر دکر دی
8 گھنٹے ago
پنجاب کابینہ نے بلدیاتی انتخابات کیلئے 12 ارب 52 کروڑ کے فنڈز،900یوسی سیکرٹریز کی بھرتیوں،پیدائش و اموات رولز،سینی ٹیشن فیس محکمہ ایکسائز کے ذریعے وصول کرنے کی منظوری دے دی
15 گھنٹے ago
بیورو کریسی تقرروتبادلے، 46 افسران تبدیل،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز تعینات
1 دن ago
CM Maryam Nawaz Meets JICA President Dr Akihiko Tanaka; Agrees to Expand Cooperation in Public Welfare Sectors
1 دن ago
پنجاب حکومت نےضلعی انتظامیہ کے نئے تنظیمی ڈھانچے سے بلدیاتی اداروں کے تمام اختیارات سلب کر لئے،صوبہ کی تاریخ کےکمزور ترین لوکل گورنمنٹ سسٹم پر خصوصی رپورٹ
Related Articles
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے خوشاب کے ارکان صوبائی اسمبلی آصف ملک اور ظفر عباس خان کی ملاقات
2 دن ago
پنجاب بیوروکریسی تقرروتبادلے،عمران ممتاز ایڈیشنل سیکرٹری خزانہ تعینات، کاشف جلیل نے دوبارہ ایم سی ایل کو دبوچ لیا،اے ڈی سی انفورسمنٹ،ایڈمنسٹریٹر لاری اڈہ سمیت کئی عہدوں کا چارج
2 دن ago
پنجاب کے تمام اضلاع میں تعینات ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) اور (فنانس اینڈ پلاننگ) عہدوں کا نام تبدیل،نوٹیفکیشن جاری
2 دن ago


