وزیراعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی زیر صدارت آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کو درپیش مسائل اور ان کے جائز مطالبات کے حل سے متعلق ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ وفاقی حکومت نے اوگرا (OGRA) کی ہدایات کے مطابق ایکسل ویٹ پر مکمل عملدرآمد نہ کرنے والے آئل ٹینکرز کو دو سال کے لئے ہائی ویز پر چلنے کی مشروط اجازت دی ہے۔ اس عرصے کے دوران ان ٹینکرز کو اوگرا کے ہدایت نامے پر عمل کرتے ہوئے ایکسل ویٹ کا نظام بنانا ہوگا جبکہ جن آئل ٹینکرز نے اوگرا ہدایات پر پہلے ہی عملدرآمد کر لیا ہے، انہیں ایکسپریس ویز اور موٹر ویز پر سفر کی مکمل اجازت حاصل ہے۔ وزیراعلیٰ نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی (NHA) کو ہدایت کی کہ گلگت بلتستان کے لیے پٹرولیم مصنوعات سپلائی کرنے والے آئل ٹینکرز کو وفاقی حکومت کی ہدایات کے مطابق بلا روک ٹوک سفر کرنے کی اجازت دی جائے تاکہ صوبے میں پٹرولیم مصنوعات کا کوئی بحران پیدا نہ ہو۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ این ایچ اے، موٹروے پولیس، صوبائی سیکریٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اور آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کا ایک خصوصی اجلاس کل دوبارہ طلب کیا جائے تاکہ تمام بقیہ تکنیکی و انتظامی امور کا حتمی حل نکالا جا سکے۔ اس موقع پر صوبائی حکومت کے سنجیدہ اقدامات اور مطالبات کی منظوری پر آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کے نمائندہ وفد نے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنی جاری ہڑتال ختم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔اجلاس میں چیف سیکریٹری گلگت بلتستان ارشد مجید، صوبائی سیکریٹری داخلہ، صوبائی سیکریٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اور آئل ٹینکرز ایسوی ایشن کے نمائندہ وفد نے شرکت کی جبکہ اوگرا، این ایچ اے اور پی ایس او (PSO) کے اعلیٰ حکام نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔
Read Next
5 گھنٹے ago
شہری علاقوں میں سب سے بڑا مسئلہ بے ہنگم تعمیرات کا ہے،وزیر اعلٰی گلگت بلتستان امجد حسین
3 دن ago
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے سید جلال علی شاہ کو وزارت اطلاعات کا اضافی قلمدان سونپ دیا ۔۔۔۔
4 دن ago
سولہ میگاواٹ نلتر پاور پروجیکٹ مکمل ہو چکا ہے وزیر اعظم افتتاح کریں گے،وزیر اعلٰی گلگت بلتستان
1 ہفتہ ago
وزیراعلیٰ گلگت بلتستان ایڈووکیٹ امجد حسین آذر کی مزار قائد پر حاضری
1 ہفتہ ago
گلگت بلتستان حکومت کا کسان دوست اقدام،گندم کا معیاری بیج 50 فیصد رعایت پر فراہم کرنے کا فیصلہ
Related Articles
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کا داریل ایکسپریس وے پر جاری کام میں سست روی پر عدم اطمینان کا اظہار
2 ہفتے ago
دیامر بھاشا ڈیم کے سی بی ایمز کے تحت چلاس سیف سٹی پروجیکٹ کی تعمیر کے حوالے سےاعلیٰ سطحی اجلاس
2 ہفتے ago




