سندھ ہائیکورٹ کے احکامات پر مکمل عملدرآمدکرتے ہوئے بلدیہ عظمیٰ کراچی کی کراچی چڑیا گھر کی انتظامیہ اور وائلڈ لائف ٹیم نے کراچی چڑیا گھر سے رانو ریچھ کو بخیر و عافیت پاکستان ایئر فورس کے خصوصی طیارے کے ذریعے قدرتی انداز میں تیار کیے گئے کیج میں اسلام آباد منتقل کردیا، ترجمان بلدیہ عظمیٰ کراچی دانیال سیال کے مطابق ٹیم کی انتھک محنت اور پیشہ ورانہ انداز کے باعث رانو ریچھ کا سفر کامیابی سے مکمل ہوا، رانو ریچھ کو اسلام آباد منتقلی کے لیے پاکستان ایئر فورس کے فیصل ایئر بیس کراچی کے پروفیشنل عملے نے ٹرانسفر کریٹ کو مستعدی کے ساتھ کارگو گاڑی سے آف لوڈ کیا اور اپنی مہارت سے سی ون تھرٹی ایئرکرافٹ میں لوڈ کیا۔ طیارہ صبح ساڑھے آٹھ بجے کراچی سے روانہ ہوا اور نور خان ایئر بیس اسلام آباد پر بخیر و عافیت لینڈ کرگیا، ترجمان بلدیہ عظمیٰ کراچی نے کہا کہ ہم اس پورے مرحلے میں چیف کنزرویٹر جاوید ماہر، پاکستان ایئر فورس، اسلام آباد وائلڈ لائف اور دیگر اداروں کے بھرپور تعاون کے بے حد شکر گزار ہیں،دوران پرواز اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کے عباس، انیس ثنا، کراچی زو کے ویٹنری ڈاکٹر عامر، سندھ لائیو اسٹاک ڈپارٹمنٹ کی ڈاکٹر شہلا حیات، ڈاکٹر ذوالفقار حیدر، ممتاز علی سومرو اور ماہرہ عمر نے باری باری رانو ریچھ کے کریٹ کا معائنہ جاری رکھا۔ رانو ریچھ نے پورے سفر میں سکون کے ساتھ نیند کو ترجیح دی جبکہ جہاز میں آکسیجن لیول اور ایئر کنڈیشن سسٹم مکمل طور پر فعال رہا،نور خان ایئر بیس پر آف لوڈنگ کے دوران پاکستان ایئر فورس کا عملہ رانو ٹرانس لوکیشن ٹیم کے ساتھ موجود رہا جبکہ اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کے اراکین نے ایئر بیس کے ایگزٹ پر ریچھ کا استقبال کیا۔ ترجمان بلدیہ عظمیٰ کراچی کے مطابق اسلام آباد وائلڈ لائف ٹیم نے رانو ریچھ کا پھولوں سے استقبال کیا اور اسے اپنی تحویل میں لے لیا ہے جہاں سے جلد ہی اسے مخصوص سینکچری میں منتقل کر دیا گیا،ترجمان کے مطابق رانو ریچھ مکمل طور پر صحت مند ہے، اس کی خوراک اور دیکھ بھال سے متعلق تمام تفصیلات اسلام آباد وائلڈ لائف بورڈ کو فراہم کر دی گئی ہیں۔ سندھ ہائیکورٹ کے احکامات پر مکمل عملدرآمد کیا گیا ہے اور پیشرفت رپورٹ آئندہ سماعت میں عدالت میں پیش کی جائے گی، رانو ریچھ کی منتقلی کا پورا عمل شفاف انداز میں انجام دیا گیا جبکہ میڈیا اور سول سوسائٹی کو بھی ہر مرحلے سے وقتاً فوقتاً آگاہ رکھا گیا۔
Read Next
21 گھنٹے ago
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا باغِ جناح فریئر ہال میں چھٹے سالانہ میری گولڈ فلاور شو کا افتتاح
21 گھنٹے ago
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کے ایم سی افسران کے خلاف کراچی کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے الزامات پر انکوائری کا حکم
2 دن ago
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے عزیز آباد میں لال قلعہ پارک سمیت پانچ پارکس کا افتتاح کردیا۔
3 دن ago
کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن اور چینی کمپنی کے درمیان تکنیکی تعاون کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط
4 دن ago






