میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے زہران ممدانی کو نیویارک کا میئر منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ زہران ممدانی کی کامیابی عالمی سطح پر نوجوان قیادت کی شاندار مثال ہے، انہوں نے کہا کہ زہران ممدانی کا انتخاب تنوع، امن اور ترقی کی علامت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جو دنیا بھر میں مثبت تبدیلیوں کی نوید ہے،میئر کراچی نے کہا کہ زہران ممدانی نے تاریخ رقم کی ہے، وہ افریقہ میں پیدا ہونے والے پہلے مسلم میئر ہیں جنہوں نے نیویارک جیسے عظیم شہر کی قیادت کا اعزاز حاصل کیا ہے، ان کا انتخاب نہ صرف اقلیتوں کے لیے امید کی کرن ہے بلکہ عالمی شہروں کے درمیان تعاون اور ہم آہنگی کے ایک نئے دور کا آغاز بھی ثابت ہوگا،میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ زہران ممدانی 1892ء کے بعد نیویارک کے سب سے کم عمر میئر بنے ہیں جو اس بات کا ثبوت ہے کہ نوجوان قیادت دنیا کو نئی سمت دینے کی صلاحیت رکھتی ہے، نوجوان قیادت کے ابھرنے سے دنیا کے بڑے شہروں میں ترقی، شمولیت اور جدید وژن کو فروغ ملے گا،میئر کراچی نے اس امید کا اظہار کیا کہ نیویارک اور کراچی کے درمیان مستقبل میں تعاون کے مزید مواقع پیدا ہوں گے تاکہ دونوں شہر ترقی، ثقافتی تبادلے اور شہری منصوبہ بندی کے میدان میں ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھا سکیں، انہوں نے کہا کہ زہران ممدانی کی کامیابی ہر اس نوجوان کے لیے تحریک ہے جو خدمت اور قیادت کے جذبے سے سرشار ہے۔
Read Next
1 دن ago
ہائپر اسٹار بیچ ویو پارکنگ کلفٹن میں اسمارٹ پارکنگ سسٹم کا افتتاح، شہریوں کو جدید اور منظم سہولت میسر آئے گی،میئر کراچی مرتضیٰ وہاب
1 دن ago
*میئر کراچی کامون سون کے پیش نظر بلدیاتی اداروں کو الرٹ رہنے کا حکم*
2 دن ago
شادمان آئی ٹی پارک کا افتتاح،نوجوانوں کو مفت مصنوعی ذہانت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کورسز کرائے جائیں گے،مئیر کراچی
4 دن ago
*ڈملوٹی سے یومیہ ایک کروڑ گیلن اضافی پانی کی فراہمی، پائپ لائن منصوبے کا معاہدہ*
4 دن ago
ترجمان میئر کراچی کابلدیاتی نظام کو مزید موثر، فعال اور عوام دوست بنانے کیلئے مجوزہ بل 2026 کے مسودے کا خیرمقدم
Related Articles
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کی 78ویں برسی کے موقع پر مزار قائد پر حاضری
4 دن ago
باغ کراچی میں پانچ ایکڑ پر ”لنگز آف کراچی“ اربن فاریسٹ کا افتتاح، 4500 سے زائد مقامی درخت لگائے گئے۔ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
5 دن ago
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی جانب سے کے ایم سی کے ترقیاتی اور اراضی ریکارڈ تک عوام کو آن لائن رسائی فراہم کرنے اور ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام کا اعلان
7 دن ago


