وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے ساہیوال میں بھی اپنے ادارے کے علا قا ئی دفتر کا افتتاح کر دیا۔ گز شتہ روز علاقائی دفتر کی افتتا حی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے انہوں نے سر کا ری افسران پر زور دیا کہ وہ غر یب عوام کی شکا یات کے فو ری ازالے کو یقینی بنا ئیں۔ انہوں نے بتا یا کہ ان کے ادارے میں ہر سال عوامی شکا یات کی داد رسی میں مسلسل اضا فہ ہو رہا ہے۔ سال 2024 ء کے دوران عوامی شکا یات میں ریکا رڈ اضا فہ ہوا، جس کی وجہ یہ ہے کہ وفاقی محتسب کے ادارے کی پہنچ اور رسا ئی میں مسلسل اضا فہ ہو رہا ہے، انہوں نے کہا کہ حا ل ہی میں مظفرآباد آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان اور میر پور خا ص(سند ھ) میں نئے علاقا ئی دفا تر قا ئم کے گئے ہیں اوراب سا ہیوال میں علا قا ئی دفتر کے قیام کے بعد ملک بھر کے25 شہروں میں یہ ادارہ عوام النا س کو سہو لیا ت فرا ہم کر رہا ہے۔ انہوں نے ملک کے دور دراز علا قوں تک رسا ئی بڑ ھا نے کے عزم کا اعا دہ کر تے ہو ئے کہا کہ اس سال دور دراز علا قوں میں مزید نئے دفا تر بھی کھولے جا ئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ علا قا ئی دفاتر کے قیام کا مقصد غریب لو گوں کو ان کے گھر کے قر یب انصاف فرا ہم کر نا ہے۔ افتتا حی تقر یب میں وفاقی سر کا ری اداروں کے مقا می سربراہان کے علا وہ میڈ یا اور سو ل سو سا ئٹی کے کثیر افراد نے شر کت کی۔ وفاقی محتسب نے تقر یب سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ 2024ء کا سال اس حوا لے سے انتہا ئی اہم اور یا دگا ر رہا کہ اس سال ریکارڈ شکایات آ ئیں اور ریکارڈ فیصلے کئے گئے۔گز شتہ بر س دو لا کھ 26 ہزار372 شکا یات آئیں اور دو لا کھ 23 ہزار198 شکا یات کے فیصلے کئے گئے۔ شکایات اور فیصلوں میں سال2023ء کے مقا بلے میں با لتر تیب 17 فیصد اور 16 فیصد اضا فہ ہوا۔انہوں نے بتا یا کہ 93.21 فیصد فیصلوں پر عملد رآ مد بھی ہو گیا۔انہوں نے کہا کہ عوام النا س کو ان کے گھر کی دہلیز پر انصا ف فراہم کر نے کے لئے ملک بھر میں 126کھلی کچہر یاں منعقد کی گئیں۔او سی آ ر پروگرام کے تحت 171 دوروں کے دوران 4840 شکا یات نمٹا ئی گئیں، جب کہ سر کا ری اداروں کے نظا م کی اصلا ح اور خد مات کو بہتر بنانے کے لئے وفاقی محتسب کی معائنہ ٹیموں نے سر کا ری محکموں کے 79دورے کئے۔انہوں نے کہا کہ ہما رے انسو سٹی گیشن افسران ملک کے دور دراز علاقوں میں خودجاکر کھلی کچہر یاں منعقد کر کے عوام النا س کو ان کے گھر کے قر یب انصاف فرا ہم کر رہے ہیں۔ وفاقی محتسب سیکر ٹیر یٹ غریبوں کی عدالت ہے جس کا مقصد نادار اور پسما ندہ طبقے کی شکا یات کی داد رسی کر نا ہے، وفاقی محتسب نے وفاقی حکو مت کے اداروں کے مقا می سر برا ہان کے ساتھ ایک اجلا س کی صدا رت بھی کی جس میں وفاقی محتسب کے دا ئر ہ کا ر میں آ نے والے سر کا ری اداروں کے اعلیٰ افسران نے شر کت کی۔ انہوں نے سرکا ری افسران پر زور دیا کہ غریب لوگوں کی شکایات کے ازالے کے لئے اپنی تمام ترکوششیں بر وئے کار لا ئیں۔ وفاقی محتسب نے بعد ازاں میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے افسران کی انتھک محنت، کھلی کچہریوں، معا ئنہ ٹیموں کے مختلف سر کا ری اداروں کے دوروں اور تنازعات کے غیررسمی حل جیسے پروگراموں کے با عث ہر سال عام لوگوں کی شکایات کی دادرسی میں اضا فہ ہورہاہے۔انہوں نے بتا یا کہ وفاقی محتسب میں بیرون ملک پا کستانیوں اور بچوں کی شکا یات کے لئے الگ سے شکا یات کمشنر ز مقرر کئے گئے ہیں۔ گز شتہ سال بیرون ملک پا کستا نیوں کی 151897 شکایات پر کا رروائی کی گئی۔ انہوں نے عوام الناس میں آگا ہی پیدا کر نے میں میڈ یا کے کردار کو سراہتے ہو ئے کہا کہ میڈ یا،وفاقی محتسب کے ادارے کے با رے میں آ گا ہی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے میڈ یا پر زور دیا کہ وہ محتسب کے پیغام کو عام کرنے میں اپنا بھر پور تعاون جاری رکھے تاکہ پاکستان کے غریب عوام کو زیادہ سے زیا دہ آگاہی ہو اور وہ اس ادارے کے ذریعے جلد اور مفت انصاف حاصل کرسکیں۔
Read Next
2 ہفتے ago
رواں برس کے دوران ڈیرہ غازی خان سمیت دور درازعلاقوں میں نئے دفاتر کھو لے جا ئیں گے،وفاقی محتسب اعجاز احمد قر یشی کی میڈیا سے غیر رسمی گفتگو
4 ہفتے ago
وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے اپنے ادارے کی سالانہ رپورٹ برائے سال 2024ء صدر پاکستان آ صف علی زرداری کو پیش کر دی،صدر پا کستان نے وفاقی محتسب کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اسے ایک انتہائی موثر ادارہ قرار دیا
مارچ 20, 2025
الیکشن کمیشن میں اعلٰی سطحی تبادلے،چاروں صوبوں میں تعینات گریڈ 20 اور 21 کے صوبائی اور جوائنٹ الیکشن کمشنرز تبدیل
مارچ 17, 2025
افسوس ناک خبر
دنیا کے طویل القامت قد افراد میں شامل پاکستانی نصیر احمد سومرو شکارپور سندھ سے تعلق رکھنے والے انتقال کر گئے
1 ہفتہ ago
سٹیبلشمنٹ سے صرف رابطے بحال ہوئے تھے مذاکرات نہیں، ڈیل کی باتیں بے بنیاد ہیں: پی ٹی آئی چیئرمین

Related Articles

لوگوں کی شکایات کے فوری ازالے کے لئے پر عزم ہیں،عوامی بیداری بڑھانے کے لئے آفیشل وٹس ایپ چینل شروع کیا گیا ہے،وفاقی محتسب اعجازاحمد قر یشی
مارچ 11, 2025

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن پاکستان/ 43 واں مڈ کیرئیر منیجمنٹ کورس کے لئے18 افسران کا انتخاب،نوٹیفکیشن جاری
مارچ 6, 2025