رمضان المبارک آمد پر ضلعی انتظامیہ لاہور پوری طرح متحرک ہے. ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شعجین وسترو کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا. اجلاس میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو ہوئی.

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے کہا کہ 10ماڈل بازاروں میں رمضان سہولت سٹالز لگائے جا رہے ہیں ہیں اور رمضان سہولت بازاروں میں اشیاء ضروریہ کی فراہمی مناسب داموں میں یقینی بنائی جائے گی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے کہا کہ ہر سٹال پر چینی کا سٹاک موجود ہو گا تاکہ چینی کی قلت نہ ہو اور 75 مائیکرونز کے شاپنگ بیگز استعمال ہوں گے، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے کہا کہ اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کو کنٹرول و برقرار رکھنے کے لئے ہر ماڈل بازار میں اسسٹنٹ کمشنرز و پرائس کنٹرول مجسٹریٹس فیلڈ میں متحرک رہیں گے. انہوں نے کہا کہ رمضان سہولت بازاروں میں کنٹرولڈ قیمتوں پر اشیاء ضروریہ کی فروخت کو یقینی بنایا جائے گا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے کہا کہ اشیاء خوردونوش کی کوالٹی و معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا اور غیر معیاری اشیاء خوردونوش کی نشاندہی پر مناسب کارروائیاں کی جائیں گی. انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں شہریوں کو ہر ممکن ریلیف کی فراہمی کے لئے کوشاں رہیں گے.






