ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ایل ڈی اے ایونیو ون سکیم کے مختلف بلاکس کا دورہ کیا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے سکیم کے رہائشیوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ایونیو ون، جوبلی ٹاؤن میں صفائی کی صورتحال مزید بہتر بنانے کی بھی ہدایت کی۔
ڈی جی ایل ڈی اے نے ایونیو ون سکیم میں مین ہولز کے ڈھکن غائب ہونے پر اظہار ناراضگی کرتے ہوئے واسا کے متعلقہ حکام کو موقع پر طلب کر لیا۔ڈی جی ایل ڈی اے نے واسا اور ایل ڈی اے حکام کو ایونیو ون اور جوبلی ٹاؤن میں تمام مین ہولز کو کور کرنے کی ہدایت کی۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہا کہ ایل ڈی اے اور واسا ٹیمیں مل کر آئند 48 گھنٹوں میں تمام مین ہولز کو کور کرے۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ایونیو ون اور جوبلی ٹاؤن میں بھی رہائشی علاقوں میں تجاوزات کے خلاف مہم چلانے کی ہدایت کی۔اس موقع ڈائریکٹر ایل ڈی اے ایونیو ون، ڈائریکٹر انجینئرنگ، ڈائریکٹر ایل ڈی اے سٹی، ڈپٹی ڈائریکٹر واسا اور متعلقہ حکام موجود تھے۔