گلوبل واٹر آپریٹرز نیٹ ورک الائنس کے وفد کا واسا ہیڈ آفس لاہور کا دورہ مکمل

گلوبل واٹر آپریٹرز نیٹ ورک الائنس (GWOPA) کے اعلیٰ سطحی وفد نے واسا لاہور ہیڈ آفس کا تین روزہ دورہ کیا، جہاں ڈی جی واسا پنجاب طیب فرید اور ایم ڈی واسا غفران احمد کی زیرِ صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں واسا لاہور کے جاری اور مجوزہ میگا منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ڈائریکٹر واسا مدثر جاوید نے وفد کو ادارے کی مجموعی کارکردگی، جدید اصلاحاتی اقدامات، اور مستقبل کے ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں جامع بریفنگ دی۔ اجلاس میں واسا لاہور کے مختلف شعبہ جات کا جائزہ لیا گیا اور نئی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔بڈاپسٹ سے آئے ماہرین نے واسا لاہور کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا اور اس اشتراک کو ادارے کی کپیسٹی بلڈنگ میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا۔ ڈی جی واسا پنجاب طیب فرید نے کہا کہ یہ باہمی تعاون مستقبل میں بین الاقوامی شراکت داری کے فروغ اور جدید واٹر مینجمنٹ سسٹمز کی جانب ایک مثبت قدم ہے۔ایم ڈی واسا غفران احمد نے کہا کہ یورپی یونین کے اس پروگرام سے واسا لاہور کو نان ریونیو واٹر کنٹرول، SCADA سسٹم، آئی ٹی اور بلنگ سیکٹر میں نمایاں بہتری حاصل ہو رہی ہے۔ واسا لاہور بڈاپسٹ واٹر ورکس کے تجربات سے سیکھ کر اپنی خدمات کو جدید خطوط پر استوار کر رہا ہے۔واسا لاہور گلوبل واٹر آپریٹرز نیٹ ورک الائنس کے اشتراک سے اسلام آباد واٹر اور پنجاب کے تمام واساز کی کپیسٹی بلڈنگ پروگرام شروع کرے گا ۔اجلاس کے اختتام پر ڈی جی واسا پنجاب اور ایم ڈی واسا نے وفد کو یادگاری سوینئرز پیش کیے اور ان کی آمد پر شکریہ ادا کیا۔وفد نے واسا لاہور کے ساتھ تکنیکی تعاون اور تجربات کے تبادلے کے عزم کا اعادہ کیا اور واسا کی کاوشوں کو سراہا۔دورے کے دوران وفد نے قذافی اسٹیڈیم زیر زمین واٹر ٹینک، ملتان ڈسپوزل اسٹیشن، اور پنجاب اسمبلی کا بھی دورہ کیا۔اجلاس میں واسا لاہور سے ڈائریکٹر ہشام پرویز وثیر، مدثر جاوید، اطہر محمود، مرتضیٰ حسن سمیت دیگر افسران شریک ہوئے۔ہنگری سے آنے والے وفد میں پال بارٹوک، مارٹن بور، آندریا ایوانکس، ٹیمیافاسٹ، گیبور برانڈسٹیٹر، اور امرہ انگینڈینز شامل تھے۔

جواب دیں

Back to top button