*بلدیہ عظمٰی لاہور کی ایک ارب روپے کی لاٹری،35 کروڑ روپے مل گئے*

لاہور(بلدیات ٹائمز)محکمہ خزانہ پنجاب نے بلدیہ عظمٰی لاہور کی مختلف سالوں میں ضائع ہونے والی ایک ارب روپے گرانٹس کے اجراء کی سمری کی منظوری کے بعد 35 کروڑ روپے کی پہلی قسط جاری کر دی ہے۔اس گرانٹ کی منظوری 11 فروری 2025 کو وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت منعقدہ صوبائی کے اجلاس میں دی گئی تھی۔ایک ارب روپے تین قسطوں میں میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور کو منتقل کئے جائیں گے۔اس گرانٹ کے حصول کے لئے بلدیہ عظمٰی لاہور کئی سالوں سے کوشش کر رہی تھی۔یہ ڈوبی ہوئی گرانٹ نکل آنا ایم سی ایل کے لئے معجزہ سے کم نہیں ہے۔مسلسل فنانس ڈیپارٹمنٹ ایم سی ایل کی طرف سے کیس کو فالو کرنے سے مختلف مالی سالوں کے ضائع ہونے اور جاری نہ ہونے والے فنڈز کا اجراء ممکن ہوا ہے۔اس گرانٹس سے ایم سی ایل ٹھیکیداروں کو ادائیگیاں بھی کر سکے گی جو دو سال سے التواء کا شکار ہیں۔

جواب دیں

Back to top button