وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن ستھرا پنجاب کے تحت لاہور کے 9 ٹاؤنز میں مرحلہ وار خصوصی صفائی ایکٹیویٹیز کا سلسلہ جاری ہے۔بہترین صفائی انتظامات یقینی بنانے کے لیے ایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سے گلبرگ ٹاؤن میں زیرو ویسٹ آپریشن کیا گیا۔ایل ڈبلیو ایم سی کے 1068ورکرز، 134 آپریشنل گاڑیاں خصوصی صفائی آپریشن پر تعینات رہے۔گلبرگ ٹاؤن میں موجود 15 ہاٹ سپاٹ ایریاز کو کلیئر کردیا گیاجبکہ فیروز پور روڈ پر مکینکل واشنگ، مینوئل سویپنگ اور سکریپنگ کا عمل بھی مکمل کیا گیا۔ گھر گھر سے کوڑا اٹھانے کیلئے گلبرگ ٹاؤن میں170 لوڈر رکشے بھی تعینات ہیں۔ بہترین صفائی انتظامات کے لیے فیروز پور روڈ ،مین بلیوارڈ گلبرگ، ایم ایم عالم روڈ، نور جہاں روڈ پر مکینکل سویپنگ اور واشنگ کا عمل روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے جبکہ علی زیب روڈ،مین مارکیٹ، منی مارکیٹ، لبرٹی، برکت مارکیٹ میں صبح سویرے خصوصی صفائی آپریشن مکمل کیا گیا۔ گارڈن ٹاؤن،جیون ہانہ پنڈ، قذافی اسٹیڈیم کے اطراف خصوصی صفائی ٹیمیں تعینات ہیں۔کلمہ چوک فلائی اوور،مولانا شوکت علی روڈ،ماڈل ٹاؤن،پییکو روڈ، ماڈل ٹاؤن لنک روڈ اوراتفاق ہسپتال کے اطراف میں بھی صفائی ستھرائی کا عمل جاری ہے۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ستھرا پنجاب مہم کامیابی سے جاری ہے ایل ڈبلیو ایم سی کی آپریشن ٹیمیں شہر ںھر میں متحرک ہیں ۔ روزانہ کی بنیاد پر کنٹینرز کلیئرنس اور ڈور ٹو ڈور ویسٹ کو لیکشن یقینی بنائی جا رہی ہے۔ شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ اپنے ارد گرد کے ماحول کو صاف بنانے میں ایل ڈبلیو ایم سی ٹیموں کا ساتھ دیں۔ کوڑا ہمیشہ کوڑے دان میں ڈالیں۔ صفائی سے متعلق شکایات کے ازالے کے لیے ایل ڈبلیو ایم سی کی ہیلپ لائن 1139پر رابطہ کریں یا سوشل میڈیا کا استعمال کریں۔
Read Next
1 دن ago
میٹروپولیٹن آفیسر ریگولیشنز ایم سی ایل کاشف جلیل کی زیر صدارت انفورسمنٹ ونگ کا اجلاس،وال چاکنگ اور تجاوزات کے صفایا یقینی بنانے کی ہدایت
2 دن ago
*داتا دربار کے اطراف ستھراپنجاب ایجنسی لاہور کا خصوصی صفائی آپریشن*
3 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ کا راوی زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن،دو مسمار،7 سربمہر
4 دن ago
روڈا کا غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کیخلاف آپریشن،توحید سٹی،ہوریزن ہوم،پاسبان گارڈن کے دفاتر سیل
4 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ کا واہگہ اور نشتر زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف گرینڈ آپریشن،13 مسمار،15سربمہر
Related Articles
واہگہ ٹاؤن میں321 آپریشنل گاڑیوں اور 1464 سے زائد صفائی عملے نے 22 ہاٹ سپاٹ ایریاز کلئیر کر دیئے
6 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ کا شالیمار زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن،3 مسمار،7 سربمہر
6 دن ago
پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا ون ڈے سیریز فائنل میچ سے قبل ستھرا پنجاب ایجنسی لاہور کے شاندار صفائی انتظامات
1 ہفتہ ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ کا سمن آباد اور نشتر زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن،تین مسمار،13 سربمہر
1 ہفتہ ago

