ڈی جی ایل ڈی اے کا جوہر ٹاؤن کے مختلف بلاکس کا دورہ، تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن اور ایل ڈی اے کی ملکیتی پراپرٹیز کا جائزہ لیا

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے جوہر ٹاؤن کے مختلف بلاکس کا دورہ کیا۔ ڈی جی ایل ڈی اے نے جوہر ٹاؤن سی اور ڈی بلاک کا دورہ کیا۔ڈی جی ایل ڈی اے نے جوہر ٹاؤن میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کا بھی جائزہ لیا۔ڈائریکٹر ہاؤسنگ سیون اور ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ زون فور نے ڈی جی ایل ڈی اے کو بریفنگ دی۔

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ایل ڈی اے کی ملکیتی پراپرٹیز کا بھی جائزہ لیا۔اس موقع پر ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ہدایت کی کہ ایل ڈی اے کی قیمتی پراپرٹی کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ سرکاری املاک پر ناجائز قابضین کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ہدایت کی کہ تجاوزات اور غیر قانونی کمرشل سرگرمیوں کے خلاف جوہر ٹاؤن میں خصوصی مہم چلائی جائے۔سرکاری اراضی سے تجاوزات ہر صورت ختم کی جائیں۔اس موقع پر ڈائریکٹر ہاؤسنگ سیون، ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ زون فور اور متعلقہ افسران موجود تھے۔

جواب دیں

Back to top button