*فیصل آباد شہر کی6 اہم سٹرکوں کی کولڈ ملنگ ٹیکنالوجی کے ذریعے مرمت وبحالی کی منظوری*

ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے شہر کی 6 اہم سٹرکوں کی کولڈ ملنگ ٹیکنالوجی کے ذریعے مرمت وبحالی کی منظوری دے دی۔کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور نے اجلاس کی صدارت کی۔جھنگ روڑ،جڑانوالہ روڑ سے سوساں روڑ کی جانب،جیل روڑ،شیخوپورہ روڑ،مسجد اسماعیل روڑ،چناب کلب چوک سے ہلال احمر چوک تک روڈز کے مختلف حصوں کی کولڈ ملنگ ٹیکنالوجی سے بحالی کی جائے گی۔ڈی ڈی ڈبلیو پی نے سمندری گوجرہ روڑ اڈا 226 گ۔ب پلی سےچک 225 گ۔ب تک سٹرک کی مرمت وبحالی کی بھی منظوری دی۔سرکٹ ہائوس میں اضافی بلاک کی تعمیر اور ککوآنہ روڑ کی تعمیر ومرمت وبحالی کی سکیموں پر بھی عملدرآمد کرایا جائے گا۔

کمشنر راجہ جہانگیر انور نے ڈی ڈی ڈبلیو پی فورم سے منظور ہونے والے عوامی بہبود کے منصوبوں پر فوری عملدرآمد کی تاکید کی۔

جواب دیں

Back to top button