ڈپٹی کمشنر منیر احمد خان کاکڑ کی زیر صدارت ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے اہم اجلاس، تمام محکموں کے افسران کو الرٹ رہنے کی ہدایت واضح رہے کہ ڈپٹی کمشنر نصیرآباد منیر احمد خان کاکڑ کی زیر صدارت ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر ایک اہم اجلاس طلب کیا گیا ، جس میں تمام ضلعی محکموں کے سربراہان اور مختلف غیر سرکاری تنظیموں (NGOs) کے نمائندگان نے شرکت کی۔اجلاس میں ممکنہ سیلابی خطرات و ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات، محکموں کی تیاری، اور بین الادارہ جاتی تعاون کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ڈپٹی کمشنر نے تمام متعلقہ محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایت دیتے ہوئے فوری طور پر افسران و عملے کی تمام چھٹیاں منسوخ کرنے کا حکم دیا، اور کہا کہ تمام اہلکار اپنی جائے تعیناتی پر موجودگی کو ہر صورت یقینی بنائیں۔مزید برآں، ڈسٹرکٹ انتظامیہ کی جانب سے فلڈ ایمرجنسی کنٹرول رومز قائم کر دیے گئے ہیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری ردِعمل ممکن بنایا جا سکے۔ اجلاس میں موجود غیر سرکاری تنظیموں کے نمائندگان کو بھی ہدایت دی گئی کہ کسی بھی ممکنہ ہنگامی حالت میں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کو یقینی بنایا جائے ۔ڈپٹی کمشنر منیر احمد خان کاکڑ کا کہنا تھا کہ انتظامیہ پوری طرح متحرک ہے اور عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی سطح پر تمام وسائل کو متحرک کر دیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ صورتحال کا بروقت اور موثر انداز میں مقابلہ کیا جا سکے۔
Read Next
3 ہفتے ago
محکمہ داخلہ بلوچستان نے ڈرونز، یو اے ویز، کواڈ کاپٹرز، کیم کاپٹرز اور دیگر ریموٹ کنٹرول فضائی آلات کے استعمال، قبضے اور آپریشن پر پابندی عائد کر دی
3 ہفتے ago
حکومتِ بلوچستان کا بڑا انتظامی فیصلہ: ضلع کیچ تقسیم، نیا ضلع "تمپ” قائم
3 ہفتے ago
دہشت گرد عناصر کے لیے صوبے میں کوئی جگہ نہیں ،عوام کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا،وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
3 ہفتے ago
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 23 واں اجلاس
4 ہفتے ago
کوئٹہ ڈویژن میں رمضان المبارک کی تیاریوں، پرائس کنٹرول اور سستا بازاروں کے قیام سے متعلق اجلاس
Related Articles
گوادر میں پانی بحران بڑی حد تک قابو، جی ڈی اے کا 11 ارب روپے کا منصوبہ مکمل،ڈی جی جی ڈی اے معین الرحمٰن خان کی میڈیا بریفنگ
فروری 13, 2026
دہشت گردی کے حالیہ واقعات کی تحقیقات میں غیر معمولی پیش رفت سامنے آئی ہے،وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی
فروری 9, 2026




