ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا کی سربراہی میں ضلعی انتظامیہ نے شہریوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے اپنی کاوشیں جاری ہیں، جس کا مقصد لاہور کو صاف ستھرا اور منظم شہر بنانا ہے۔ ڈپٹی کمشنر لاہور نے تحصیل صدر کا تفصیلی دورہ کیا، جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل، چیف آفیسر میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور (ایم سی ایل)، اسسٹنٹ کمشنر صدر اور دیگر متعلقہ حکام ان کے ہمراہ تھے۔ اس دورے کے دوران ڈی سی لاہور نے بیدیاں روڈ اور اس کے اطراف میں میونسپل سروسز کا جائزہ لیا اور شہری سہولیات کی فراہمی کو بہتر بنانے کے لیے اہم ہدایات جاری کیں۔ اسسٹنٹ کمشنر صدر نے ڈی سی لاہور کو میونسپل سروسز کی کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ دی، جس میں صفائی ستھرائی کے انتظامات، انسداد تجاوزات آپریشنز اور واٹر سپلائی کے نظام پر روشنی ڈالی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے موقع پر صفائی کے آپریشنز اور انسداد تجاوزات کی کارروائیوں کا معائنہ کیا، جہاں غیر قانونی بینرز، پوسٹرز اور دیگر بصری آلودگی ہٹانے کے عمل کو بھی چیک کیا گیا۔ انہوں نے رہائشی علاقوں سے خانہ بدوشوں کی جھگیوں اور شہری آبادیوں سے مویشیوں کے انخلاء کو یقینی بنانے کی ہدایت دی تاکہ شہر کی خوبصورتی اور صفائی کو برقرار رکھا جا سکے۔ واٹر اینڈ سینی ٹیشن ایجنسی (واسا) کے حکام کو سیوریج اور واٹر سپلائی کے نظام کو بہتر بنانے کی ہدایت کی گئی، جبکہ کھلے مین ہولز کو فوری طور پر ڈھانپنے اور نالوں کی روزانہ صفائی یقینی بنانے پر زور دیا گیا۔ ڈی سی لاہور نے غیر قانونی تعمیرات کے خلاف سخت کارروائیوں اور بلڈنگ پلانز پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت دی۔ سڑکوں کی پیچ ورکنگ سمیت دیگر میونسپل سروسز کی فراہمی کا بھی بغور جائزہ لیا گیا تاکہ شہریوں کو بلا تعطل سہولیات میسر ہوں۔ لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (ایل ڈبلیو ایم سی) کو ہدایت کی گئی کہ وہ صفائی کے عمل کو صبح سویرے مکمل کریں تاکہ شہریوں کو روزمرہ زندگی میں کسی قسم کی پریشانی نہ ہو۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام متعلقہ محکموں کو انتظامی امور کی بہتر انجام دہی کے لیے مثبت کارکردگی یقینی بنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ شہریوں کی سہولت اور شہر کی ترقی اولین ترجیح ہے۔ ان اقدامات سے لاہور کے رہائشی علاقوں میں صفائی، نظم و ضبط اور بنیادی سہولیات کی فراہمی میں نمایاں بہتری متوقع ہے، جو ضلعی انتظامیہ کی موثر قیادت اور فعال حکمت عملی کا ثبوت ہے۔
Read Next
17 گھنٹے ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کا ماسٹر پلان اور بلڈنگ ریگولیشنز پر عملدرآمد کے لئے سخت اقدامات کا فیصلہ،کرپشن اور غفلت پر زیرو ٹالرنس
2 دن ago
ایس پی اے ایل،1500سے زائد مساجدکی صفائی اور دھلائی کا ہدف، 23 رمضان بازاروں میں خصوصی صفائی عملہ تعینات
4 دن ago
ضلعی انتظامیہ لاہور نے شہر بھر میں رمضان نگہبان کارڈز کی گھر گھر تقسیم کے عمل کو مزید تیز کر دیا
6 دن ago
گرانفروشی اور ذخیرہ اندوزی کی روک تھام کے لئے ضلعی انتظامیہ لاہور متحرک، 14 مقدمات درج، 12 املاک سیل اور 24 افراد گرفتار
6 دن ago
ڈی سی لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کی زیر سرپرستی پہلے ٹی-10 فلڈ لائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کا شاندار انعقاد
Related Articles
ڈی سی لاہور کی زیر صدارت جائزہ اجلاس، 14 ہزار سے زائد گلیوں کی تعمیر و مرمت کا ہدف مقرر
1 ہفتہ ago
گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی،لاہور میں 3,424 انسپکشنز: 8 لاکھ 52 ہزار جرمانہ، 11 دکانیں سیل، 12 مقدمات درج
2 ہفتے ago
ایل ڈبلیو ایم سی کا رمضان صفائی پلان جاری،1500سے زائد مساجدکی صفائی اور دھلائی کا ہدف، 23 رمضان بازاروں میں صفائی عملہ تعینات
2 ہفتے ago



