سیکرٹری ہاؤسنگ پنجاب نورالامین مینگل نے باغ جناح کا دورہ کیا جہاں ڈی جی پی ایچ اے راجہ منصور نے ان کا استقبال کیا اور پارک کے مختلف حصوں کا معائنہ کروایا۔سیکرٹری ہاؤسنگ نے باغ جناح کو ایک تاریخی ورثہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کی اصل شناخت کو اجاگر کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے ہدایت دی کہ تمام باغات میں قوانین کی مکمل پابندی یقینی بنائی جائے۔انہوں نے کہا کہ پارکس میں آنے والے خاندانوں اور ورزش کے شوقین افراد کو ایک سازگار اور صحت بخش ماحول فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبے بھر کے باغات کو مزید دلکش اور پائیدار (سسٹین ایبل) بنایا جا رہا ہے۔اس موقع پر سیکرٹری ہاؤسنگ نے اعلان کیا کہ پنجاب بھر کے پارکس کو نو سموکنگ زون قرار دے دیا گیا ہے تاکہ بچوں اور نوجوان نسل کو سگریٹ نوشی کی بری عادت سے بچایا جا سکے۔ اس ضمن میں ایک اہم نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق پروہبیشن آف سموکنگ اینڈ پروٹیکشن آف نان سموکرز ہیلتھ آرڈیننس 2002 کے سیکشن 5 اور 7 کا اطلاق کیا جائے گا جس کے تحت عوامی مقامات پر سگریٹ نوشی اور اس کی فروخت ممنوع قرار دی گئی ہے پارکس میں سگریٹ، ای-سگریٹ، ویپس اور تمباکو سے بنی مصنوعات کے استعمال اور فروخت پر مکمل پابندی ہوگی۔ یہاں تک کہ ٹک شاپس، کیفے اور وینڈنگ پوائنٹس پر بھی سگریٹ کی فروخت ممنوع قرار دی گئی ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے تحت صوبے بھر کے پارکس کو نو سموکنگ زون قرار دینا ایک دور اندیش اور عوامی فلاح پر مبنی فیصلہ ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق، پارکس میں مختلف مقامات پر "نو سموکنگ” بورڈز اور ہدایات نصب کی جائیں گی اور وہاں موجود عملہ مسلسل نگرانی کرے گا۔سیکرٹری ہاؤسنگ نے تمام پی ایچ اے اتھارٹیز کو دس دن کے اندر قوانین کا نفاذ یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے تاکہ شہریوں کو صحت مند ماحول مہیا کیا جا سکے۔یہ اقدام نہ صرف شہریوں کو صاف اور صحت مند ماحول فراہم کرنے کے لیے اہم ہے بلکہ بچوں اور نوجوان نسل کو سگریٹ نوشی جیسی مضر عادت سے بچانے کے لیے بھی ایک اہم پیش رفت ہے۔ پارکس عمومی طور پر خاندانوں اور ورزش کرنے والے افراد کا مسکن ہوتے ہیں، جہاں سگریٹ نوشی کا ماحول نہ صرف دوسروں کی صحت کو متاثر کرتا ہے بلکہ تمباکو کے استعمال کو معاشرتی طور پر قابل قبول بھی بناتا ہے۔
Read Next
2 دن ago
لاہور کو ماڈل ہارٹیکلچر سٹی بنانے کا فیصلہ،سیکرٹری ہاؤسنگ نے ایم ڈی ہارٹیکلچر ایجنسی لاہور کو جامع گرین انفراسٹرکچر پلان تیار کرنے کا خصوصی ٹاسک سونپ دیا
2 دن ago
*شہر میں ہونیوالی بارش کے بعد وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ*
2 دن ago
وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین کی حضرت پیر مکیؒ کے دربار پر منعقدہ غسلِ مبارک کی تقریب میں خصوصی شرکت
4 دن ago
روڈا کا آپریشن، الجنت ہاؤسنگ سکیم کا انفراسٹرکچر مسمار،عثمان پارک کو نوٹس جاری
5 دن ago
محکمہ موسمیات کی جانب سے 29 جولائی سے 5 اگست تک پنجاب کے متعدد اضلاع میں بارشوں کی پیش گوئی،نورالامین مینگل کی تمام واسا ایجنسیوں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت
Related Articles
وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین کا نورالامین مینگل اور کمشنر لاہور کے ہمراہ لکشمی چوک و ملحقہ علاقوں کا دورہ
1 ہفتہ ago
*وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین کا شہر کے مختلف علاقوں میں نکاسی آب کا جائزہ، واسا افسران کی چھٹیاں منسوخ*
1 ہفتہ ago



