سخت ٹمپریچر میں پاور پروڈیوسنگ یونٹ میں فائر پکڑنے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔
1- سولر سسٹم لگواتے وقت انورٹر کی جگہ کا انتخاب ایسا کریں جہاں آپکی عمومی پہنچ ہو تاکہ آپکی آتے جاتے اس پر نظر رہے ۔ اکثر لوگ انورٹر ایسی جگہ لگوانے کی ضد کرتے ہیں جہاں انکا مہینوں چکر نہیں لگتا یا صرف کسی فالٹ کی صورت میں ہی جانا ہوتا ہے۔
2- انورٹر ہمیشہ ہوا دار اور کم ٹمپریچر والی جگہ پر لگاہیں ۔ اکثر لوگ انورٹر ایسی بند اور گھٹن والی جگہ لگوانے پر بضد ہوتے ہیں جہاں سانس لینا بھی محال ہوتا ہے۔
3- انورٹر والے کمرے میں کاغذ، کارپٹ، کپڑے، لکڑی یا کوئی بھی آگ پکڑنے والی چیز ہر گز نا رکھیں۔ سب سے زیادہ آگ لگنے کی یہی وجہ ہوتی ہے۔
3- سخت گرمی والے مہینوں میں جیسے مئی جون جولائی اور اگست میں بریکرز اور انورٹر کی تاروں کا ٹمپریچر اور ٹائٹنس ضرور چیک کرائیں۔ بضرورت سدباب کریں۔
4- کوشش کریں AC اور DC بریکرز کی ڈی بی الگ الگ لگوائیں اور ڈی بی اور بیٹری کو انورٹر کے بالکل نیچے نا لگوائیں۔
5-اچھی اور معیاری کوالٹی کے بریکرز اور چینج اور استعمال کریں۔
6- کم از کم اے سی ارتھ لازمی کرائیں۔
7- اپنی واپڈہ کی نیوٹرل لازمی چیک کریں کے وہ کلیئر ہو۔ بصورت دیگر اپنا ٹرانسفارمر ارتھ کرائیں۔
8- بیٹریز کی چارجنگ سٹینڈرڈ سے زیادہ نا رکھیں اور ٹرمنلز ہمیشہ ٹائٹ ہوں۔
9- ڈی بی کے اوپر فائر ایکسٹنکشر بال لازمی لگائیں جو کہ اتنا مہنگا نہیں ہوتا۔ مارکیٹ سے دو سے تین ہزار تک مل جاتا ہے۔ یہ بال آگ لگ جانے کی صورت میں خود پھٹ کر آگ بجھانے میں معاون ہوتا ہے۔
10- کوشش کریں وولٹرونک کے بنے ہوئے کسی برانڈ کا انوارٹر لگائیں۔
11- سرج پرٹییکشن ڈیوائس اور اوور وولٹیج/ کرنٹ ڈیوائس فائدہ مند ہوتی ہے۔
یاد رکھیں انورٹر کو کبھی پہلے آگ نہیں لگتی۔ آگ ہمیشہ ڈی بی یا بریکرز میں لگتی ہے جو بعد میں انورٹر کو جلاتی ہے۔
آپ کے تعاون کے بغیر آپکا سسٹم کسی صورت محفوظ اور ایفیکٹیو نہیں ہو سکتا۔
تحریر انجینئر منصور علوی