واسا لاہور کا ایل او ایس ڈرین پر گرینڈ ڈیسلٹنگ آپریشن جاری ہے۔
*ایم ڈی واسا غفران احمد نے چھٹی کے روز گرینڈ ڈیسلٹنگ آپریشن ایل او ایس ڈرین ، لکشمی چوک ڈسپوزل اسٹیشن ، نشتر کالونی ڈسپوزل اسٹیشن اور ایل ایم پی ڈسپوزل اسٹیشن کا معائنہ کیا*ایم ڈی واسا کی طرف سے ڈرون کی مدد سے گرینڈ ڈیسلٹنگ آپریشن کا جائزہ لیا گیا۔ڈائریکٹر علامہ اقبال ٹاؤن حافظ غفران نے ایم ڈی واسا کو ڈیسلٹنگ آپریشن کے متعلق بریفنگ دی ۔اس گرینڈ ڈیسلٹنگ آپریشن میں 5 ایکسیویٹر 30 ڈمپ ٹرک حصہ لے رہے ہیں ۔اس کے علاوہ 5 ٹریکٹر ٹرالی اور 100 سے زائد عملے نے آپریشن میں حصہ لیا۔ایل او ایس ڈرین ملتان روڈ سے نیو مزنگ روڈ 2 کلومیٹر سے زائد ڈیسلٹنگ کی جا رہی ہے۔ایم ڈی واسا غفران احمد نے ڈیسلٹنگ آپریشن کو تیز اور موثر انداز میں مکمل کرنے کی ہدایات کر دیں
مون سون سے قبل تمام ڈرینز ڈیسلٹنگ کے دو سائیکل مکمل کیے جائیں۔ایم ڈی واسا
ایم ڈی واسا غفران احمد نے عوام الناس سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ اپنا کوڑا کرکٹ واسا کی ڈرین میں نہ ڈالیں بصورت دیگر کوڑا کرکٹ پھینکنے والوں کو بھاری جرمانہ کیا جائے گا۔
*ایم ڈی واسا نے لکشمی چوک ڈسپوزل اسٹیشن اور نشتر کالونی ڈسپوزل اسٹیشن اور ایل ایم پی ڈسپوزل اسٹیشن کا معائنہ کیا*
ڈائریکٹر گنج بخش ٹاؤن میاں حامد لعل ،شمس ایوب اور ایکسیئن علی حیدر نے ایم ڈی واسا کو بریفنگ دی
اس موقع پر ایم ڈی واسا نے ڈیجیٹل کمپلینٹ سنٹر اور نئے تعمیر شدہ نشتر کالونی سب ڈویژن کا دورہ کیا
*عوامی شکایات کا بروقت ازالہ واسا لاہور کی اولین ترجیح ہے ۔ایم ڈی واسا*
- ایم ڈی واسا نے تمام ڈسپوزل اسٹیشنز پر سکرینوں کو صاف اور مشینری کو فعال رکھنے کی ہدایات کیں۔تمام جنریٹرز کو آپریشنل اور فیول کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایات بھی کیں ۔اس موقع پر ڈی ایم ڈی آپریشن عبداللطیف ، ڈائریکٹر حافظ غفران ، ایکسیئن رمیض سمیت دیگر افسران بھی شریک تھے۔