بیکری مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان، قیمتوں میں کمی کا اطلاق فوری ہوگا، وزیر خوراک بلال یاسین

حکومت پنجاب کا عوام کیلئے معیاری اور سستی اشیائے خورونوش کی دستیابی کا مشن جاری ہے۔ آٹے، روٹی اور نان کی قیمتوں میں واضح کمی کے بعد وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر وزیر خوراک بلال یاسین بیکری مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کیلئے متحرک ہوئے اور بیکری مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بیکری ایسوسی ایشن اور مختلف برینڈز کے نمائندگان سے ملاقاتوں اور مذاکرات کے بعد بڑی ڈبل روٹی پر 30 روپے کی کمی کی گئی ہے جبکہ 200 روپے سے کم پر دستیاب بڑی ڈبل روٹی پر 20 روپے کی کمی کی جا رہی ہے۔ وزیر خوراک نے بتایا کہ چھوٹی ڈبل روٹی 10 روپے جبکہ ہر قسم کے بن پر 5 روپے رعایت دی گئی ہے۔ بلال یاسین نے بتایا کہ 200 گرام رس پر 10 روپے جبکہ تمام قسم کی بیکری پروڈکٹس کی قیمتوں میں نمایاں کمی کر دی گئی۔ وزیر خوراک نے بتایا کہ بیکری مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق فوری ہوگا اور قیمتوں میں کمی کا اطلاق صوبہ بھر میں تمام برانڈز اور لوکل بیکری پروڈکٹس پر ہو گا۔ وزیر خوراک بلال یاسین نے بتایا کہ قیمتوں میں کمی کے ساتھ معیار کو قائم رکھنا اور دستیابی یقینی بنانا پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ذمہ داری ہو گی۔ انہوں نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ، انڈسٹریز اور فوڈ ڈیپارٹمنٹ قیمتوں پر عملدرآمد یقینی بنائیں گے۔ وزیر خوراک نے کہا کہ عوام تک سستی اور معیاری خوراک کی فراہمی کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہے ہیں۔

عوام تک معیاری اور سستی اشیاء خورونوش پہنچانے کے تحت وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے حکم پر وزیر خوراک بلال یاسین، ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید اور ڈی جی انڈسٹری کی بیکری ایسوایشن وفد سے ملاقات ہوئی۔بیکری مصنوعات کی قیمتوں میں واضح کمی کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بڑی ڈبل روٹی پر 30 روپے کی کمی کی جائے گی۔200روپے سے کم پر دستیاب بڑی ڈبل روٹی پر 20 روپے کی کمی کی جا رہی ہے جبکہ چھوٹی ڈبل روٹی 10 روپے اور ہر قسم کے بند پر 5روپے رعایت دی گئی ہے۔ 200گرام رس پر 10روپے جبکہ تمام قسم کی بیکری پروڈکٹس کی قیمتوں نمایاں کمی کرد ی گئی۔ وزیر خوراک پنجاب بلال یاسین نے بتایا بیکری مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق فوری ہوگا۔قیمتوں میں کمی کا اطلاق صوبہ بھر میں تمام برانڈز اور لوکل بیکری پروڈکٹس پر ہو گا۔ عوام کو ریلف دینے کے لیے ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی اور ٹیم کی مسلسل کاوش قابل تعریف ہے۔ وزیر خوراک بلال یاسین نے مزید کہا قیمتوں میں کمی کے ساتھ اعلی معیار کو قائم اور یقینی بناناپنجاب فوڈ اتھارٹی کی ذمہ داری ہو گی۔ ضلعی انتظامیہ، انڈسٹریز اور فوڈ ڈیپارٹمنٹ قیمتوں پر عملدرآمد یقینی بنائیں گے۔عوام تک سستی اور معیاری خوراک کی فراہمی کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button