ڈی پی ایس سالانہ سپورٹس گالا۔22 سپورٹس کیٹیگریز میں طلبا و طالبات کا صلاحیتوں و جنون کا مظاہرہ …

کمشنر لاہور زید بن مقصود نے ڈویژنل پبلک سکول (ڈی پی ایس) سالانہ سپورٹس گالا میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔ کمشنر لاہور کو پرنسپل ڈی پی ایس بریگیڈیئر ر خرم محمود، سینئر اساتذہ اور سپورٹس ڈائریکٹرز نے خوش آمدید کہا۔ڈی پی ایس سکاؤٹس نے مارچ پاسٹ کرتے ہوئے کمشنر لاہور کا استقبال کیا۔

ڈی پی ایس سالانہ سپورٹس گالا میں 22 سپورٹس کیٹیگریز میں طلبا و طالبات نے صلاحیتوں و جنون کا مظاہرہ کیا، سپورٹس گالا میں خوبصورت بینڈ ڈسپلے اور ایروبکس کا بھی مظاہرہ کیا گیا، ڈی پی ایس سالانہ سپورٹس گالا میں طلبا و طالبات کے والدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

کمشنر لاہور نے مہمان خصوصی اپنی تقریر میں کہا کہ آج طلبا و طالبات نے بہترین سپورٹس سرگرمیوں کا مظاہرہ کیا، اساتذہ کی محنت یقینا قابل تحسین ہیں، انہوں نے کہا کہ ڈی پی ایس کے طلبا و طالبات ڈویژنل اور صوبائی مقابلوں میں امتیازی پوزیشنز حاصل کرتے ہیں، ڈی پی ایس شاندار روایات کا تعلیمی ادارہ ہے، جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کررہے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ طلبا و طالبات کیلئے جتنی پڑھائی ضروری ہے کھیل بھی اتنے ہی اہم ہیں، ”صحت مند جسم صحتمند دماغ “ کے اصول پر کھیل تعلیمی اداروں کیلئے لازم ہیں۔

کمشنر لاہور نے بہترین کھیل و صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے والوں میں انعامات بھی تقسیم کیے۔

جواب دیں

Back to top button