گیس چوری کریک ڈاؤن: پنجاب، خیبر پختونخواہ اور اسلام آباد میں مزید 63 گیس کنکشن منقطع، اور 16 لاکھ 50 ہزار کےجرمانےعائد

(لاہور) سوئی ناردرن کے تحت پنجاب، خیبر پختو نخواہ اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں گیس چوری کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران مزید 63 گیس کنکشن منقطع کردیےگئے. جبکہ 16 لاکھ 50 ہزار کے جرمانےعائد کیے گئے۔

 

سوئی ناردرن گیس نے لاہور میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 11 گیس کنکشن جبکہ کمپریسر کے استعمال پر 1 گیس کنکشن منقطع کیا اور 8 لاکھ 20 ہزار کےجرمانےعائد کیے۔ ملتان میں ریجنل ٹیم نے گیس کے غیر قانونی استعمال پر 07 جبکہ کمپریسر کے استعمال پر 05 گیس کنکشن منقطع کیے.

سوئی ناردرن گیس نے کرک میں میٹر سے چھیڑ چھاڑ، گیس کے براہ راست استعمال، غیر قانونی کنکشن پر 02 گیس کنکشن منقطع کیے اور 1 لاکھ 40 ہزار کےجرمانےعائد کیے۔

فیصل آباد میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 02 گیس کنکشن منقطع کیے گئے اور 20 ہزار کے جرمانے عائد کیے۔ شیخو پورہ میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 05 گیس کنکشن منقطع کیے گئےاور 2 لاکھ کے جرمانے بھی عائد کیے گئے۔ پشاور میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 26 گیس کنکشن منقطع کیے اور 70 ہزار کے جرمانے بھی عائد کیے گئے۔ بہالپور میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر ایک گیس کنکشن منقطع کیا گیا۔ گوجرانوالہ میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 02 کنکشن جبکہ کمپریسر کے استعمال پر ایک گیس کنکشن منقطع کیا گیا اور 4 لاکھ کے جرمانے بھی عائد کیے گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button