ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا کی قیادت میں ضلعی انتظامیہ لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت شہر کی ترقی اور شہریوں کی فلاح کے لیے نمایاں کردار ادا کر رہی ہے۔ ڈی سی لاہور نے ہفتہ وار جائزہ اجلاس کی صدارت کی، جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ، چیف آفیسر میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور، تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور دیگر حکام شریک تھے۔ ڈی سی نے واضح کیا کہ شہریوں کو جدید اور معیاری سہولیات کی فراہمی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ ترقیاتی کاموں میں شفافیت اور معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، کیونکہ تعمیراتی منصوبوں کا معیار اور پائیداری ہی ان کی کامیابی کی اصل علامت ہے۔ ڈی سی نے بتایا کہ تمام ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی اسسٹنٹ کمشنرز خود کر رہے ہیں تاکہ کام کا معیار برقرار رہے۔ انہوں نے ٹھیکیداروں کو ہدایت کی کہ تمام منصوبے مقررہ مدت میں مکمل کیے جائیں۔ ڈی سی سید موسیٰ رضا نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ترقیاتی وژن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے انتظامیہ دن رات کوشاں ہے۔ انہوں نے لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کو پائیدار ترقی کی جانب ایک اہم سنگ میل قرار دیا اور عزم ظاہر کیا کہ شہریوں کی فلاح و بہبود کے لیے کوئی کسر نہ چھوڑی جائے گی۔ ان اقدامات سے شہری طویل عرصے تک معیاری سہولیات سے مستفید ہوں گے۔ انتظامیہ کی ان کوششوں سے لاہور میں ترقیاتی کاموں کی رفتار تیز اور شہریوں کے لیے بہتر ماحول کی فراہمی ممکن ہو رہی ہے۔
Read Next
1 دن ago
پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا ون ڈے سیریز فائنل میچ سے قبل ستھرا پنجاب ایجنسی لاہور کے شاندار صفائی انتظامات
1 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ کا سمن آباد اور نشتر زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن،تین مسمار،13 سربمہر
2 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور شعبہ پلاننگ کا عزیز بھٹی زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن،6 مسمار،دو سربمہر
3 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور نے پرانی میوہ منڈی قیمتی سرکاری اراضی واگزار کروا لی چار دکانیں مسمار
3 دن ago





