کمشنر لاہور زید بن مقصود کی زیر صدارت پری مون سون جائزہ و انتظامات کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ کمشنر لاہور زید بن مقصود نے اضلاع سے فلڈ ماک ایکسر سائزز کی تفصیلات طلب کرلیں۔کمشنر لاہور کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ دریائے راوی میں 27 فیصد اور ستلج میں 22 فیصد پانی ہے۔ آبی بہاو معمول کے مطابق ہے۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ دریاوں میں چوکنگ پوائنٹس کو کلیئرکرانا محکمہ آبپاشی کا کام ہے۔ کمشنر لاہور زید بن مقصود نے اضلاع کو دریاوں کے گرد تجاوزات کی میپنگ کرنے کی ہدایت کردی۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ موسمی پیشگوئی، دریاوں کے کیچمنٹ ایریاز میں بارش، پیشگی منصوبہ بندی کے تحت اقدامات کرنے ہونگے۔ کمشنر لاہور نے ڈی سی ز کو اربن فلڈنگ کے حوالے سے تمام مشینری کو فعال کرنے کی ہدایت کردی۔ کمشنر لاہورنے کہا کہ واسا کی بریفنگ کے مطابق ڈی سلٹنگ کیلئے واسا مشینری 24گھنٹے کام کررہی ہے۔ 16ڈسپوزل سٹیشنز، 112لفٹ سٹیشنز کیلئے بیک اپ جنریٹرز فعال ہونے چاہئیں۔ کمشنر لاہور نے ہدایت کی کہ سورنگ پوائنٹس اور انڈرپاسز پر خصوصی ٹیمیں اور مشینری کی پلاننگ کی جائے۔ اجلاس میں ڈی سی لاہور رافعہ حیدر، ڈی سی قصور ارشد بھٹی، ایکسین آبپاشی لاہور مسعود سیف، ایم ڈی واسا غفران احمد، اے سی آر اظہارالحق باجوہ، ڈی ایم ڈی واسا عبدالطیف و دیگر افسران نے شرکت کی جبکہے ڈی سی شیخوپورہ ڈاکٹر وقار خان، ڈی سی ننکانہ محمد ارشد، ایکسین قصور شعبان نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔
Read Next
14 گھنٹے ago
*کمشنر لاہورکی زیر صدارت ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ کمیٹی اجلاس،واسا،ایم سی ایل،بورڈ آف ریونیو ترقیاتی سکیموں کا جائزہ و منظوری۔*
4 دن ago
*لاہور میں 12تا 14مارچ 2027تین دن بسنت کی اجازت ہوگی۔مینوفیکچررز رجسٹریشن کا آغاز ہوچکا ہے۔اجازت نامے لازمی ہیں۔کمشنر لاہور*
6 دن ago
*کمشنر لاہور نعمان یوسف کا ڈی سی لاہور کیپٹن ر علی اعجاز کے ہمراہ کا لاہور جنرل ہسپتال کا دورہ*
1 ہفتہ ago
*کمشنر لاہور نعمان یوسف کا ٹی ایچ کیو ہسپتال سانگلہ ہل۔ ڈسپوزل اسٹیشن سانگلہ ہل کا دورہ۔*
2 ہفتے ago
ناجائز منافع خوری پر کوئی رعایت نہیں،کمشنر لاہور نعمان یوسف
Related Articles
*کمشنر لاہور نعمان یوسف کا مریم آباد کا دورہ۔ سالانہ زیارت مقدسہ مریم 4تا6ستمبر مرکزی تقریبات جاری*
2 ہفتے ago
کمشنر لاہور ڈویژن نعمان یوسف کا نکاسی آب انتظامات جائزہ کے لئے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ
2 ہفتے ago
تمام اضلاع انسداد سموگ کیلئے سکواڈز قائم کریں اور فیلڈ میں سو فیصد متحرک رکھیں،کمشنر لاہور
2 ہفتے ago


