ستھرا پنجاب مہم کے تحت تحصیل خانیوال میں یونین کونسل سطح پر مانیٹرنگ کیمپ کا انعقاد

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے “ستھرا پنجاب ویژن” کے تحت تحصیل خانیوال میں صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے یونین کونسل سطح پر صفائی مہم جاری ہے۔

اس سلسلے میں خانیوال کے علاقے 7wm9+9wq، E-5 میں ایک خصوصی مانیٹرنگ کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد صفائی سے متعلق شکایات کا موقع پر اندراج، عوامی آگاہی، صفائی عملے کی موجودگی اور کارکردگی کا معائنہ، اور مہم کی زمینی سطح پر نگرانی کو یقینی بنانا تھا۔اس کیمپ کا انعقاد ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (MWMC) نے ANW Enterprizer کی شراکت سے کیا، جس میں شہریوں نے بھرپور شرکت کی اور اپنے مسائل و تجاویز کا اظہار کیا۔ کیمپ کا معائنہ پروجیکٹ ڈائریکٹر ندیم انور نے خود کیا، جہاں انہوں نے موقع پر موجود سٹاف سے صفائی کے اقدامات پر بریفنگ لی اور مہم میں شفافیت و بہتری کو سراہا۔یہ اقدام وزیراعلیٰ پنجاب کے اس عزم کی عملی تصویر ہے کہ ہر یونین کونسل میں صفائی، شفافیت اور عوامی شمولیت کو یقینی بنایا جائے۔

جواب دیں

Back to top button