کمشنر لاہور نے پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی، ایم سی ایل، واسا، لوکل گورنمنٹ روڈ سیکٹر کی پیش کردہ سکیموں کی منظوری دے دی

کمشنر لاہور زید بن مقصود کی زیر صدارت ترقیاتی سکیموں کی منظوری و جائزہ کی حوالے سے ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی سمیت مختلف محکموں کی 129 ترقیاتی سکیمیں منظوری کیلئے پیش کی گئیں۔ کمشنر لاہور کی زیر صدارت کمیٹی نے مختلف محکموں کی جانب سے منظوری کیلئے پیش کردہ سکیموں کا تفصیلی جائزہ لیا اور منظوری دی۔

کمشنر لاہور نے پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کی پیش کردہ 6 سکیموں، واسا کی 62 سکیموں، ایم سی ایل کی 50 سکیموں، واٹر سپلائی کی 2 اور لوکل گورنمنٹ روڈ سیکٹر کی سکیموں کی منظوری دی۔ انہوں نے پرائمری سکول سپیشل ایجوکیشن رائے ونڈ لاہور کی عمارت کی تعمیر کی پیش کردہ سکیم کی منظوری دی جبکہ سپیشل ایجوکیشن نارنگ منڈی شیخوپورہ کی عمارت کی تعمیر کی سکیم کی اریگیشن این او سی سے مشروط کرکے منظوری دی گئی۔ کمشنر لاہور نے کہا ہے کہ کسی ترقیاتی سکیم میں پرائس ویری ایشن کی مکمل جانچ، سکیم کی معیار اور ڈیڈلائن و ٹائم لائنز کیمطابق تکمیل ناگزیر ہے۔

اجلاس میں ڈی جی پیرا کیپٹن ر فرخ عتیق، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ لاہور ڈویژن جاوید رشید چوہان، ایم ڈی واسا غفران احمد، سی او ایم سی ایل شاہد کاٹھیا، اے ڈی سی فنانس لاہور حافظ مدثر نواز سمیت لاہور ڈویژن کے ڈویلپمنٹ افسران نے شرکت کی.

جواب دیں

Back to top button