پی ایچ اے سیالکوٹ کو فعال کرنے کا فیصلہ ،محکمہ ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ میں صوبائی وزیر بلال یاسین کی زیر صدارت پی ایچ اے سیالکوٹ کا بذریعہ ویڈیو لنک بورڈ آف گورنرز کا دوسرا اجلاس ہوا،پی ایچ اے سیالکوٹ کے سالانہ بجٹ اور انتظامی امور چلانے کیلئے قوانین کی منظوری دی گئی،پی ایچ اے راولپنڈی کے قوانین کو اپنانے بارے پالیسی کی بھی منظور ی دی گئی،شہر اقبال کے پارکس کی خوبصورتی بڑھانے کیلئے درکار مشینری خریدنے کی بھی منظور ی دی گئی،پی ایچ اے سیالکوٹ کے بزنس اور ڈویلپمنٹ پلان بارے جائزہ لیا گیا،پی ایچ اے سیالکوٹ کی صوبائی دارالحکومت لاہور کی طرز پر ای ایڈورٹائزنگ پالیسی بارے بھی جائزہ لیا،وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین کا کہنا تھا کہ پی ایچ اے لاہور ،سیالکوٹ شہر کی خوبصورتی بڑھانے میں تکنیکی و انتظامی معاونت کرے گا، پی ایچ اے سیالکوٹ کا بر وقت فعال نہ ہونا بزدار حکومت کی نااہلی ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر شہروں کی صفائی اور خوبصورتی کو بڑھانے کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں، شہریوں کی تفریح کیلئے تمام پی ایچ ایز تفریحی پروگرامز کے انعقاد کو یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔
Read Next
2 دن ago
*لاہور ویسٹ واٹر اینڈ ڈرینج مینجمنٹ پراجیکٹ کی ٹیکنیکل ٹینڈرز اوپننگ*
2 دن ago
ایم ڈی واساگوجرانوالہ اکرام اللہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا،اے ڈی سی جنرل شبیر حسین کو اضافی چارج
2 دن ago
ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری کی سربراہی میں تشکیل دی گئی ”ڈسٹرکٹ انڈسٹریل ریلوکیشن کمیٹی” کا اجلاس
2 دن ago
پی ایچ اے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کا مشن، تمام مانیٹرنگ ڈیجیٹل اور خودکار نظام کے تحت کی جائے،سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل
3 دن ago






