وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت دیہی خواتین کو معاشی خودمختار بنانے کے لئے مفت مویشی پروگرام کاآغاز کر دیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پردیہی خواتین کو مفت مویشی کی فراہمی شروع کر دی گئی ہے۔ مفت مویشی پروگرام کے تحت پہلے مرحلے میں پنجاب کے 13 اضلاع میں دیہی خواتین کومویشی دیں گے۔ملتان، رحیم یارخان، تونسہ، بہاولنگر، خانیوال، وہاڑی اور لودھراں میں دیہی خواتین میں مفت مویشی تقسیم کیے جائیں گے۔ مفت جانوروں کی تقسیم میں ڈیرہ غازی خان، مظفرگڑھ، راجن پور،لیہ، کوٹ ادو اور بہاولپور بھی شامل ہیں۔مفت مویشی پروگرام میں 55 سال تک کی دیہی خواتین (مطلقہ/بیوہ) اہل ہوں گی۔ پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی سے مطلقہ/بیوہ حیثیت کی تصدیق ہونا لازم ہے۔ پچھلے پانچ سال میں کسی بھی سکیم سے مویشی لینے والے دوبارہ نہیں لے سکیں گے۔ درخواست کنندہ گان کیلئے قریبی ویٹرنری ہسپتال/شفاخانہ حیوانات پر وزیراعلیٰ سہولت ڈیسک بھی قائم کر دیئے گئے ہیں۔ درخواست گزار آن لائن پورٹلattrw.punjab.gov.pkپر اپلائی کرسکتے ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ دیہی خواتین کو معاشی دھارے میں لاکر ہی غربت جیسے چیلنج سے نمٹاجاسکتا ہے۔ دیہی خواتین کو پائیدار لائیو سٹاک میں معاونت اور مالی امداد سے ہی خودمختار بنایا جاسکتا ہے۔
Read Next
15 گھنٹے ago
وزیراعلی مریم نواز شریف نے 2029 تک پنجاب کو جنوبی ایشیا کا سب سے زیادہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس فعال صوبہ بنانے کا ہدف دیدیا
2 دن ago
یومِ آزادی کا دن چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے بچوں کے نام،سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی کی چائلڈ پروٹیکشن بیورو آمد
3 دن ago
پنجاب میں مزید 26 ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز کی تقرریاں
3 دن ago
پنجاب پیپرلیس اینڈ آٹومیشن ٹیکنالوجی میں لیڈ لے گیا،وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کو بریفنگ
4 دن ago
*وزیراعلیٰ پنجاب سیف جیل منصوبے پر پیشرفت کا جائزہ؛*
Related Articles
ستھراپنجاب میں کام نہ کرنے والوں کیلئے زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے،مریم نواز کی ایس او پیز تشکیل دینے کی ہدایت
7 دن ago
CM Punjab orders improved cleanliness across housing societies, commercial areas in Punjab
1 ہفتہ ago
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی مون سون کے فوراً بعد ہر شہر میں خستہ حال عمارتوں کے سروے کی ہدایت
1 ہفتہ ago



