*ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی زیر صدارت ایل ڈی اے سٹی بارے اہم اجلاس۔*

ڈی جی ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی زیر صدارت ایل ڈی اے سٹی بارے اہم اجلاس منعقدہوا۔ اجلاس میں ایل ڈی اے سٹی کے ڈویلپمنٹ پارٹنرز نے شرکت کی۔ڈائریکٹر ایل ڈی اے سٹی حفیظ اللہ نے ڈویلپمنٹ پارٹنرز کی ورکنگ بارے بریفنگ دی۔اجلاس میں ڈویلپمنٹ پارٹنرز نے اپنے مسائل و تجاویز بارے آگاہ کیا۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہا کہ ایل ڈی اے سٹی کے ترقیاتی کاموں پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔ ایل ڈی اے سٹی کے مزید بلاکس کا جلد پوزیشن دیا جائے گا۔چناب روڈ پر ایل ڈی اے سٹی کے مین گیٹ کا تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے۔ ایل ڈی اے سٹی سی بلاک میں گھروں کی تعمیر کا سلسلہ جاری ہے۔جناح سیکٹر اور اقبال سیکٹر میں ترقیاتی کاموں میں تیزی لا رہے ہیں۔ایل ڈی اے سٹی میں جلد "بزنس بے” اور ایجوکیشن سٹی لانچ کیا جا رہا ہے۔ چناب روڈ کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے، جلد مکمل کر لیا جائے گا۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے تمام ڈویلپمنٹ پارٹنرز کی کارکردگی کا جائزہ لینے کی ہدایت کی۔اجلاس میں ڈویلپمنٹ پارٹنرز کے مستقبل کی ورکنگ بارے لائحہ عمل کا بھی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں پیراگون سٹی، پاک اسٹیٹ، الفا اسٹیٹ اور معمار ہاؤسنگ ڈویلپمنٹ پارٹنرز نے شرکت کی۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈی جی یوپی مدثر احمد شاہ، چیف میٹرو پولیٹن پلاننگ فیصل قریشی اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button