*مرکزی مسلم لیگ لاہور کا یونین کونسل سطح پر انٹرا پارٹی الیکشن کروانے کا اعلان*

پاکستان مرکزی مسلم لیگ لاہور کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی نے کہا ہے کہ ہم بلدیاتی انتخابات کی بھرپور تیاری شروع کررہے ہیں۔ اس حوالے سے لاہور کی 420 یونین کونسل میں رکن سازی کی مہم شروع کرنے جارہے ہیں۔ مرکزی مسلم لیگ یونین کونسل سطح پر انٹرا پارٹی الیکشن کروانے جارہی ہے۔ ہم کارکردگی کی بنیاد پر محنتی ورکرز کو آگے لیکر آئیں گے۔ مرکزی مسلم لیگ خدمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے یونین کونسل کی سطح پر خدمت کمیٹیوں میں تحرک پیدا کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ہاؤس میں ہونے والے تنظیمی اجلاس میں شریک پی پی صدور اور جنرل سیکرٹریز سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی اداروں کی نشوونما اور عوام کی امنگوں کی حقیقی ترجمانی کے لیے گراس روٹ لیول پر انتخابات کروارہی ہے۔ پارٹی کی منتخب شدہ باڈیاں عوام کے مسائل کو حل کرنے کے لیے سرگرم عمل ہوں گی۔ اجلاس میں عمر فاروق گجر، معاز اشتیاق، حافظ نوید عمر عبداللہ سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔ جنرل سیکرٹری لاہور ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی کا مزید گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نوجوانوں کو ملک کے مفاد کے لیے استعمال کرنا چاہتے ہیں۔مرکزی مسلم لیگ ملک میں انتشار و فساد کی بجائے باہمی اتحاد اور خوشگوار فضاء پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ جلد لاہور کے تمام تھیلیسیمیا سنٹرز کو مرکزی مسلم لیگ کے نوجوان اور کارکنان خون عطیہ کرنے کی مہم شروع کررہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button