چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کو اپنا ترجمان مقرر کردیا

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مرتضیٰ وہاب کو اپنا ترجمان مقرر کردیا۔بلاول بھٹو زرداری کے پولیٹیکل سیکریٹری جمیل سومرو نے مرتضیٰ وہاب کی بطور ترجمان تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔جبکہ پیپلز پارٹی کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ مرتضیٰ وہاب کو بلاول بھٹو زرداری کا ترجمان مقرر کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق مرتضی وہاب ترجمان کے طور پر اپنی ذمے داریاں فوری طور پر سنبھالیں گے۔وہ قبل ازیں میئرکراچی کے علاوہ سندھ حکومت کے ترجمان کے طور پر بھی اپنی ذمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button