ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا کی مصروفیات، بلدیہ عظمٰی لاہور کے ایڈمنسٹریٹر کے طور پر ذمہ داریاں پوری کرنے سے قاصر ہیں۔بطور ایڈمنسٹریٹر عدم توجہ کے باعث میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور کے انتظامی اور مالی امور متاثر ہوئے ہیں۔ایم سی ایل کو زیر التوا فائلوں کی وجہ سے کروڑوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔بطور ڈپٹی کمشنر لاہور اور ایم سی ایل کے ایڈمنسٹریٹر سید موسیٰ رضا زیادہ وقت فیلڈ میں رہنے پر توجہ دیئے ہوئے ہیں جو افسران کی بھی سارا دن فیلڈ میں دوڑیں لگوائی رکھتے ہیں۔جس کے بعد افسران دفاتر نہ ہونے کے برابر ٹائم دیتے ہیں۔ضلعی انتظامیہ کے بعد ایم سی ایل افسران کا یہی حال ہے۔جس کی وجہ سے دفتری امور بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔فیلڈ میں بھی صفائی،تجاوزات اور گراں فروشی پر زیادہ توجہ ہے۔تینوں میں کامیابی میں مثالی نہیں ہے۔بطور ایڈمنسٹریٹر ایم سی ایل سید موسیٰ رضا نے ابھی تک کوئی فائل نہیں نکالی ہے۔اس میں شعبہ پلاننگ کے کروڑوں روپے نقشہ فیس کی درجنوں فائلیں بھی شامل ہیں۔اس کے علاوہ ٹھیکیداروں کی ادائیگیوں، شعبہ انفرا ،فنانس،ریگولیشن کی بھی فائلیں توجہ کی منتظر ہے۔واضع رہے کہ گذشتہ مالی سال ایم سی ایل کو مختلف مدات میں ریکارڈ مالی خسارہ ہوا ہے۔نئے ایڈمنسٹریٹر کی طرف سے لاہور پارکنگ کمپنی،لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی، واسا سمیت دیگر اداروں سے واجبات وصولی پر کوئی توجہ نہیں ہے اس کے برعکس وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز شریف کا ویژن صفائی کے علاوہ محکموں کے آمدن کے ذرائع اور اہداف کے حصول میں بہتری بھی ہے جس کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔قانونی طور پر عمارتی نقشہ جات منظور نہ ہونا بھی غیر قانونی تعمیرات میں اضافہ کا سبب بن رہا ہے جس سے نہ صرف محکمہ کی کروڑوں روپے کی آمدن متاثر ہو رہی ہے بلکہ شہر کا بیڑا غرق ہو رہا ہے۔ذمہ دار ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر اس مشورہ پر عمل پیرا ہے کہ فیلڈ میں رہنے اور اپنے ساتھ افسران کو فیلڈ میں متحرک رکھنے سے ہی بہتری آئے گی جبکہ دفتری امور اور عوام کے کام بھی ضروری ہیں۔آئی ٹی کے دور ہے لوگ گھروں میں بیٹھ کر اپنا نظام چلا رہے ہیں۔سرکاری دفتر صرف اجلاس کے لئے نہیں کام کرنے کے لئے بھی ہوتے ہیں۔ناقص حکمت عملی منصوبہ بندی و منصوبہ بندی کے تحت صرف شہر کے چکر لگانے سے لاہور کے محکموں کا نظام نہیں چل سکتا ہے۔ڈپٹی کمشنر اعلٰی افسران کی دوڑیں لگواتے ہیں وہ آگے ماتحتوں کی اس طرح چلایا جا رہا ہے صوبائی دارالحکومت لاہور کو جو وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز شریف کے لئے بھی لمحہ فکریہ ہے۔
Read Next
10 گھنٹے ago
سیکرٹری بلدیات، ڈی جی ایل ڈی اے، ڈپٹی کمشنر،ایم ڈی واسا کا لاہور ڈویلپنمٹ پلان کی زیر تعمیر سائٹس کا دورہ
10 گھنٹے ago
WCLA Organizes a Guided Tour of the Sikh Heritage Sites ‘’Yatra’’ in Old Lahore
1 دن ago
ٹاؤن شپ میں ترقیاتی کاموں کی افتتاحی تقریب،وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ اورایم پی اے ملک شہباز کھوکھر نے افتتاح کیا
1 دن ago
ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا کے تحصیل علامہ اقبال زون کے مختلف مقامات کے دورے،صفائی، تجاوزات کا جائزہ
1 دن ago
*ڈی سی لاہور سید موسٰی رضا کی زیر صدارت لاہور ڈویلپمنٹ پلان پیشرفت سے متعلق اہم اجلاس تفصیلی بریفنگ*
Related Articles
بلدیہ عظمٰی لاہور تقرروتبادلے، شہزاد رسول تبدیل،ریحان شاہد کو پی ایس ٹو چیف آفیسر کا چارج دے دیا گیا
1 دن ago
سموگ اور فضائی آلودگی پر قابو پانے کیلئے حکومتی کاوشیں جاری،اے ایف ڈی اور فرنچ ایمبیسی کے تعاون سے فرنچ مشن کا ایل ڈبلیو ایم سی ہیڈ آفس کا دورہ
5 دن ago
شہر بھر میں اہم شاہراؤں،272 بس اسٹاپس، لاری اڈوں کی صفائی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین
6 دن ago