اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے تحریک انصاف کے 11 ایم پی ایز کی 15 اجلاسوں کے لیے رکنیت معطل کردی

اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے تحریک انصاف کے شعیب امیر اعوان ،اسامہ اصغر گجر سمیت 11 ایم پی ایز کی 15 اجلاسوں کے لیے رکنیت معطل کردی ہے ۔اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھچرنے کہا ہے کہ اپوزیشن کے اپنے انتظام کردہ ظہرانے پر کھانا فراہم کرنے والے سٹاف کو بھی واپس بلا لیا گیا، سپیکر اور حکومت جو ایکشن لینا چاہتے ہیں شوق سے لیں۔ ہم نے وزیر اعلیٰ کی تقریر کے دوران احتجاج کا آئینی حق استعمال کیا، ہم حقیقی اپوزیشن ہیں کمپرومائز اپوزیشن نہیں۔پنجاب اسمبلی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم کوئی بیک ڈور بات نہیں کریں گے، ٹک ٹاکر وزیراعلیٰ نے ثابت کردیا وہ چھوٹے دل کی مالک ہیں، اپوزیشن کا احتجاج بھی برداشت نہیں کر سکیں۔ دوسری طرف اپوزیشن قیادت نے اعلان کیا ہے کہ مقدمات ہوں، گرفتاریاں یا سپیکر کوئی ایکشن لیں، ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے، مریم نواز کی 100دن کی کارکردگی یہ ہے کہ کسانوں سے گندم نہ خریدنا اور ہتک عزت بل لائی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button