وزیراعلٰی پنجاب مریم نواز شریف نے پاکستان کی تاریخ کے پہلے”چیف منسٹر ڈائیلسزپروگرام کارڈ” کی منظوری دے دی اور پہلی بارڈائیلسزکے ہر مریض کے علاج کے لئے فنڈز 10 لاکھ روپے تک بڑھا دیئے- امراض گردہ میں مبتلا ہر مریض کیلئے ساڑھے آٹھ لاکھ ڈائیلسزاور ڈیڑھ لاکھ ٹیسٹ وغیرہ کے لئے مختص کئے جارہے ہیں -وزیراعلی مریم نوازشریف نے خصوصی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ڈائیلسز مریضوں کے مفت ٹیسٹ اور ادویات یقینی بنانے کی ہدایت کی-وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے مریضوں کا ڈائیلسز ہر صورت جاری رکھنے کا حکم بھی دیا-اجلاس میں پنجاب میں مزید ڈائیلسزیونٹ قائم کرنے پر اصولی اتفاق کیا گیا-اجلاس میں پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کو ڈائیلسز سینٹر میں ایس او پیز پرعملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی اور پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کوصوبہ بھر میں ڈائیلسز سینٹرز کی کڑی مانیٹرنگ کا حکم دیا گیا-وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ملتان میں ڈائیلسز مریضوں میں ایڈز پھیلنے کے واقعہ پر سخت برہمی کااظہار کیا اور24 گھنٹے میں رپورٹ طلب کر لی ہے-وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہاکہ ڈائیلسز کے مریضوں میں ایڈز پھیلنا افسوسناک ہی نہیں، شرمناک بھی ہے۔ فنڈز نہ ہونے کے عذر پر ڈائیلسز رکنا افسوسناک ہے،جاری رہنا چاہیے۔بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ دیگر صوبوں کے مریض بھی مفت ڈائیلسز کی سہولت سے فیض یاب ہو رہے ہیں۔ پنجاب سے فری ادویات سندھ، بلوچستان اور دیگر صوبوں میں جا رہی ہیں۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں ہیلتھ پروگرام اور پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ بھی لیا گیا- محکمہ صحت کی کارکردگی کے تعین کے لئے کے پی آئی مقرر کرنے پر اتفاق کیاگیا-نوازشریف کینسر ہسپتال پر پیشرفت کی رپورٹ پیش کی گئی- وزیراعلی مریم نوازنے نوازشریف کینسر ہسپتال کا ہیڈ مقرر کرنے کی ہدایت کی-پی آئی سی ٹو اورنواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی سرگودھا کے زیر تکمیل پراجیکٹ پر رپورٹ پیش کی گئی-وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پی آئی سی ٹو کو سٹیٹ آف آرٹ ہسپتال بنا نے کی ہدایت کی- وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ امراض قلب کے لئے جدید ترین ٹیکنالوجی آلات اور میڈیسن لائی جائیں۔ سپیشلٹ ڈاکٹرز کی جدید ترین ٹریننگ کرائی جائے اور ماسٹر ٹرینر تعینات کئے جائیں۔سینیٹر پرویز رشید، سینئر منسٹر مریم اورنگ زیب، صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمی زاہد بخاری، وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق، چیف سیکرٹری، چیئرمین پی اینڈ ڈی، سیکرٹریز ہیلتھ، فنانس، سی ای او آئی ڈیپ اور دیگر حکام بھی موجود تھے-
Read Next
4 دن ago
مریم نواز شریف کاڈپٹی کمشنرز اور ڈی پی اوز کو عیدالاضحٰی کے پیش نظر بسوں اورلاری اڈوں کی چیکنگ کا حکم
4 دن ago
*عرقِ گلاب، فینائل سے صفائی، عیدالاضحٰی کیلئے تمام انتظامات مکمل* تحریر: وسیم بٹ
5 دن ago
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا چاند رات اور عیدالاضحٰی کے ایام میں فول پروف سکیورٹی یقینی بنانے کا حکم
5 دن ago
ایڈمنسٹریٹر جنرل بس اسٹینڈ ایم سی ایل خاور بشیر احمد کو او ایس ڈی بنا دیا گیا،کاشف جلیل کو اضافی چارج تفویض
5 دن ago
عید الاضحٰی پابندیاں،محکمہ بلدیات پنجاب کے نوٹیفکیشن کے برعکس اضلاع کی انتظامیہ اور پیرا فورس نے کارخانوں اور کاروباری لوگوں کو ہدف بنا لیا،عام شہری بھی پریشان
Related Articles
*وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے گلی،محلوں میں آلائشیں پھینکنے والوں کو 50ہزار روپے جرمانے کی منظوری دے دی-*
6 دن ago
سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی کی منشیات کے تدارک کیلئے متحرک سول سوسائٹی ممبران سے ملاقات
7 دن ago
”دفتر چھوڑیں، فیلڈ میں آئیں“،وزیرِ اعلیٰ مریم نوازشریف کا عید الاضحٰی پر افسران کو فرنٹ لائن پر رہنے کا حکم
1 ہفتہ ago


