کمشنر لاہور زید بن مقصود کی زیر صدارت 10تا 11مئی 2025 کو ہونے والی لاہور راوی جیپ ریلی کراس تیاریوں کے حوالے سے کوآرڈینیشن اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں راوی جیپ ریلی کراس کے میونسپل، آرگنائزنگ ایونٹس و دیگر انتظامی پلاننگ کا جائزہ لیا گیا. ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ محکموں نے کمشنر لاہور کو انتظامات بارے بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ راوی اربن ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے تعاون سے لاہور راوی جیپ ریلی کا انعقاد 10تا 11مئی 2025 کو دریائے راوی ایریا میں ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن آف پنجاب کے زیر اہتمام ہو رہا ہے، لاہور و شیخوپورہ پولیس اور موٹروے و ہائی وے پولیس کی ٹیمیں ایریا میں سکیورٹی انتظامات سر انجام دینگی۔
کمشنر لاہور نے تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور اور شیخوپورہ انتظامیہ آرگنائزرز کو مکمل سپورٹ فراہم کرے اور اس حوالے سے روسٹر بھی جاری کریں۔ انہوں نے کہا کہ لاہور راوی جیپ ریلی کراس کا روٹ تقریبا 30 کلومیٹر ہے 1122 ریسکیو ایمرجنسی کیمپس قائم ہونگے جبکہ آگ بجھانے والی گاڑیاں اور آلات مکمل فعال ہوں اور پورے روٹ پر دستیاب ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سب کمیٹی تشکیل دیں اور ایریا میں میڈیکل کیمپس، ایمرجنسی سنٹرز اور ایمبولینسز میڈیکل کور بھی دیں۔ کمشنر لاہور نے لاہور اور شیخوپورہ انتظامیہ کو عملی اور بہترین ٹریفک پلان جاری کرنے کی بھی ہدایت دی۔

اجلاس میں ایم ڈی ٹی ڈی سی پی ڈاکٹر ناصر محمود، ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر فیصل کامران، ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن لاہور عبداسلام عارف، ڈی سی لاہور سید موسی رضا، سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اطہر وحید، سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحبدین، ڈی سی شیخوپورہ شاہد عمران مارتھ سمیت ٹی ڈی سی پی افسران، ریسکیو 1122، این ایچ اے، واسا، روڈا افسران اور شیخوپورہ رینج کے پولیس افسران نے شرکت کی






