*وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین کی زیر صدارت اپنی چھت اپنا گھر بارے اہم اجلاس*

وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین کی زیر صدارت اپنی چھت اپنا گھر بارے اہم اجلاس ہوا، سیکرٹری ہاؤسنگ کیپٹن(ر) اسداللہ خان, صدر پنجاب بینک ظفر مسعود اور ڈی جی پھاٹا سکندر ذیشان نے موجودہ صورتحال بارے تفصیلی بریفنگ دی،اب تک 5 لاکھ 74 ہزار 265 افراد نے پورٹل پر بلاسود قرض کیلئے درخواستوں جمع کروائی گئی ہیں، ڈی جی پھاٹا نے بتایا کہ 33 ہزار 486 افراد کو اب تک قرضوں کی مد میں 36 ارب 44 کروڑ روپے دیے جاچکے ہیں، لاہور ڈویژن میں4207, گوجرانولہ 3923, فیصل آباد 4090 ، راولپنڈی 4625, سرگودھا 3927، ساہیوال 2057 ،ملتان 3750, بہاولپور 3551 جبکہ ڈی جی خان میں 3356 خاندانوں کو گھروں کی تعمیر کیلئے قرض دیے جاچکے ہیں، وزیر ہاؤسنگ پنجاب کا کہنا تھا کہ صوبہ بھر میں 27 ہزار 321 گھر زیر تعمیر جبکہ 1900 گھر مکمل ہوچکے ہیں، رواں سال ایک لاکھ گھروں کی تعمیر کے اہداف کو حاصل کرنے کیلئے ماہانہ اہداف کو مدنظر رکھا جائے، صوبائی وزیر بلال یاسین نے ہدایت کی کہ درخواست گزاروں کی سکریننگ کے عمل میں شفافیت کے ساتھ ساتھ مزید تیزی لائی جائے، ہر شہری ایک امید کے ساتھ درخوست جمع کرواتا ہے،انشاء اللہ میرٹ کی بنیاد پر زیادہ سے زیادہ لوگوں کو بلاسود قرض دیے جائیں گے، سالانہ ایک لاکھ گھروں کی تعمیر سے بے گھر افراد کی ضروریات پوری ہونے سے انکے مسائل میں واضح کمی آئے گی۔

جواب دیں

Back to top button