اسلام آباد: چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے پاک سیکریٹریٹ کے افسران و ملازمین اور سائلین کیلئے پارکنگ کی جگہ کا جائزہ لیا۔ جہاں انکو مکمل بریفنگ دی گئی۔ ممبر پلاننگ، ممبر انوائرمنٹ، ڈی جی ورکس اور دیگر افسران اس موقع پر موجود تھے۔چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ شہر میں ٹریفک کے مسائل کے حل کیلئے جہاں نئی شاہرات اور انڈر پاسسز کی تعمیر، پارکنگ پلازہ کی تعمیر کے علاوہ ایکسپریس وے، مارگلہ روڈ، کلب روڈ، پارک روڈ اور فیصل ایونیو کو نہ صرف اپ گریڈ کیا جارہا ہے بلکہ ان شاہراہوں پر لین مارکنگ، فٹ پاتھ کی مرمت، میڈین اسٹرپس، گرین بیلٹس اور رائٹ آف وے کو خوبصورت بنانے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام بڑے راؤنڈ آباؤٹس کی تزئین و آرائش، میگا پارکس کی بہتری اور اربن فاریسٹ کے منصوبوں کو پانی اور زمین کی آلودگی کم کرنے کیلئے ترجیح دی گئی ہے۔چئیر مین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کو بتایا گیا کہ تزئین و آرائش اور شاہراہوں کو خوبصورت بنانے کے اس منصوبے کے تحت ماڈل شاہراہوں پر ہارٹیکلچر اور لینڈ سکیپنگ کے کام کے ساتھ ساتھ مناسب جگہوں پر موسمی پھول لگائے جائیں گے۔ اسی طرح ان شاہراہوں پر خوبصورت پلانٹرز اور لکڑی کی تختیوں کا استعمال کیا جارہا ہے جسے شہریوں کی جانب سے خوب پزیرائی مل رہی ہے۔ اسی طرح ان شاہراہوں پر جدید لائٹنگ کا انتظام بھی یقینی بنایا جا رہا ہے۔چئیرمین سی ڈی اے نے ہدایت کی کہ اسلام آباد کہ ہر سیکٹر میں پارکس کی مکمل اپ گریڈیشن کی جائے جسمیں ٹریکس، جھولے، جدید لائٹنگ اور ہارٹیکلچر کے کام شامل ہوں۔چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے ہدایت کی کہ کلب روڈ، فیصل ایونیو، جناح ایونیو، مارگلہ روڈ اور ایکسپریس وےسمیت تمام اہم شاہراہوں پر مستقل بنیادوں پر خوبصورت لائٹس نصب کی جائیں۔ انہوں نے مزید ہدایت کی کہ پودوں کی دیکھ بھال کیلئے اسپرنکلر سسٹم کو مؤثر بنایا جائے تاکہ پانی کی کمی کی وجہ سے پودوں کو کوئی نقصان نہ پہنچے اور اپنے مقررہ وقت کے اندر بڑے ہوں۔
Read Next
2 دن ago
خیبرپختونخوا، اسلام آباد حلقہ بندی کا باقاعدہ آغاز یکم اگست 2026 اور 13اکتوبر 2026 کو مکمل ہوگا،الیکشن کمیشن
4 دن ago
احمد رضا سرور سیکرٹری داخلہ و نارکوٹکس کنٹرول ڈویژن تعینات،نوٹیفکیشن جاری
1 ہفتہ ago
وزیر اعظم پاکستان نے سی ایم گلگت بلتستان کی سفارشات کا جائزہ لینے کے لئے 9 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی
1 ہفتہ ago
*الیکشن کمیشن نےخیبرپختونخوا حلقہ بندیوں کے قانون میں ترمیم مسترد کر دی۔ بلدیاتی انتخابات موخر*
2 ہفتے ago
وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے جی بی ہاؤس اسلام آباد میں حکومتِ گلگت بلتستان کے پہلے ڈیٹا سینٹر کا افتتاح کر دیا
Related Articles
*وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی وزیراعظم پاکستان سے ملاقات، خطے کی مالی و ترقیاتی ضروریات پر تفصیلی تبادلہ خیال*
2 ہفتے ago
وزیراعلٰی گلگت بلتستان امجد حسین کا نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ
2 ہفتے ago



