والی بال سیریز۔پاکستان نے آسٹریلیا کوتین صفر سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی

پاکستانی کھلاڑیوں کا مورال بلند ہے شاندار کارکردگی سے آسٹریلیا کو شکست دی۔کوچ سعید احمد۔

 

کھلاڑیوں کی کارکردگی سے مطمئن ہوں انشاء اللہ کھلاڑیوں کو ٹریننگ کی دستیاب شاندار سہولتوں میں کوئی کمی نہیں آنے دیں گے چیئرمین پاکستان والی بال فیڈریشن چوہدری محمد یعقوب

 

اسلام آباد(رپورٹ محمد اقبال ہارپر) پاکستان اور آسٹریلیا کی والی بال ٹیموں کے درمیان تین میچز کی سیریز کا دوسرا میچ پاکستان اسپورٹس کمپلیکس کے لیاقت جمنیزیم میں کھیلا گیا جس میں پاکستان نے آسٹریلیا کو -تین صفر سے شکست دے کر تین میچز کی سیریز دو صفر سے جیت لی.سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 30 مئی کو کھیلا جاۓ گا۔سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے 26-24, 25-19, 25-23 سے کامیابی حاصل کی۔لیاقت جمنیزیم میں شائقین کے جم غفیر نے ایک سماں باندھ دیا۔ پاکستانی ٹیم کے کوچ سعید احمد نے کہا کہ آسٹریلیا کی ٹیم کا شمار دنیا کی بہترین ٹیموں میں ہوتا ہے پاکستانی کھلاڑیوں نے متاثر کن کھیل پیش کیا اور آسٹریلین ٹیم کو شکست سے دو چار کیا ایک سوال کے جواب میں کوچ سعید احمد نے کہا کہ حالیہ سینٹرل ایشین چیمپیئن شپ جیتنے کی بعد پاکستانی کھلاڑیوں کا مورال بلند ہے اسی شاندار کارکردگی سے آسٹریلین ٹیم کو شکست سے دو چار کیا۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستانی ٹیم انشاء اللہ آئیندہ آنے والے انٹرنیشنل مقابلوں میں ملک وقوم کو مایوس نہیں کرے گی۔پاکستان والی بال فیڈریشن کے چیئرمین چوہدری محمد یعقوب نے کہا کہ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی پرفارمنس سے مطمئن ہوں کھلاڑی جسطرح غیر ملکی اور قومی کوچز کی زیر نگرانی بھرپور ٹریننگ کر رہے ہیں اور ایک ورلڈ کلاس ٹیم کا بھرپور مقابلہ کیا اور اس کو شکست سے دو چار کیا۔امید ہے کھلاڑی اگر اسی تسلسل کے ساتھ شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے رہے اور ملک وقوم کا نام روشن کرتے رہے تو بہت جلد پاکستان والی بال ٹیم کا شمار ورلڈ کلاس ٹیموں میں ہو گا۔ کھلاڑیوں کو ٹریننگ کیلۓ دستیاب شاندار سہولتوں میں کوئی کمی نہیں آنے دیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ آسٹریلیا کی ٹیم پہلی بار پاکستان آئی ہے اس سے ایک تاریخ رقم ہوئی ہے انشاء اللہ آئیندہ بھی بہت جلد شائقین کو ورلڈ کلاس والی بال مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button