وزیر بلدیات ذیشان رفیق کی زیرصدارت پنجاب بھر کے میونسپل چیف آفیسرز کے ویڈیو لنک اجلاس میں ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت آؤٹ سورس ماڈل میں پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ سول سیکرٹریٹ میں ہونے والے اجلاس میں سیکرٹری لوکل گورنمنٹ شکیل احمد میاں، سپیشل سیکرٹری آسیہ گل اور ایڈیشنل سیکرٹری ماریہ طارق نے بھی شرکت کی۔ اجلاس کے دوران وزیر بلدیات نے چیف آفیسرز کو دستیاب انسانی وسائل اور مشینری کی تفصیل بھجوانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلی مریم نواز شریف پنجاب بھر میں صفائی کا یکساں نظام متعارف کرانا چاہتی ہیں۔ پہلے مرحلے میں پائلٹ پراجیکٹ شروع کریں گے۔ جس کے لئے ہر ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کم از کم ایک تحصیل میں پائلٹ پراجیکٹ شروع کرے گی۔ انہوں نے خبردار کیا کہ صفائی کے معاملے میں کوئی سستی برداشت نہیں کی جائے گی۔ وزیر بلدیات نے کہا کہ پہلی بار پنجاب میں صفائی کا موثر اور دیرپا ماڈل لانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دیہات کو نظرانداز کر کے صفائی کے اہداف حاصل نہیں کئے جا سکتے۔اس موقع پر سیکرٹری لوکل گورنمنٹ شکیل احمد میاں نے ہدایت کی کہ سی اوز دی گئی ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔ ہر ڈپٹی کمشنر کو بھی ستھرا پنجاب پروگرام کے لئے ضروری سہولیات فراہم کرنے کا کہیں گے۔ اجلاس میں عیدالاضحٰی کے لئے صفائی کے انتظامات کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
Read Next
14 منٹ ago
ستھرا پنجاب پروگرام صفائی کے نئے رجحانات متعارف کرائے گا،فیلڈ ملازمین ہمارے ہیروز ہیں، کرسمس کی خوشیوں میں ان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں،ذیشان رفیق
1 دن ago
صوبائی وزیر بلدیات میاں ذیشان رفیق کا اراکین صوبائی اسمبلی محمد منشاء اللہ بٹ اور چودھری فیصل اکرام کے ہمراہ سیالکوٹ کا دورہ
1 دن ago
ورلڈ بینک کے مشن کامجوزہ پنجاب انکلوسیو سٹیز پروگرام کی تیاریوں کو آگے بڑھانے کے لیے پنجاب میں متعدد مقامات کا دورہ
1 دن ago
سنگت ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام شیخوپورہ.ٹوبہ ٹیک سنگھ.جہلم اور لاہور میں 24 خواتین کھلی کچہریوں کا انعقاد
2 دن ago
پنجاب میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کا جامع نظام نافذ کردیا۔پورے گوجرانوالہ ڈویژن میں صفائی کا نظام آؤٹ سورس ہو چکا،ذیشان رفیق کی پریس کانفرنس
Related Articles
وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق کا ستھرا پنجاب پروگرام کے حوالے سے وزیر آباد اور گکھڑ منڈی کا دورہ
2 دن ago
محکمہ بلدیات پنجاب نے نئے بھرتی ہونے والے 23 چیف افسران کی تقرریوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا،میونسپل کمیٹیوں میں ایم او آر کے طور پر تقرریاں
3 دن ago
لاہور کی تحصیلوں کی تعداد دگنی جبکہ لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ پنجاب پانچ تحصیلوں پر قائم ہے
3 دن ago