ایکٹ کمیٹی کے زیرِ اہتمام ممتاز شاعر اور مصور سلیم الرحمن کے اعزاز میں ادبی نشست

آرٹ، کلچر اینڈ ٹیکنالوجی (ایکٹ) کمیٹی کے زیرِ اہتمام برنلے، یوکے میں مقیم اردو اور پنجابی کے ممتاز شاعر اور مصور سرجن ڈاکٹر سلیم الرحمن کے اعزاز میں ادبی نشست کا اہتمام کیا گیا۔ صدر شعبہ فلسفہ و ڈین آف آرٹس لاہور کالج یونیورسٹی معروف افسانہ و ناول نویس، محقق صدارتی تمغاے امتیاز پروفیسر ڈاکٹر عطیہ سیّد نے صدارت کی جبکہ مقررین گرامی میں اردو پنجابی کے شاعر، افسانہ نگار پروفیسر غلام حسین ساجد، شاعر، نقادو کالم نگار پروفیسر ڈاکٹر عبدالکریم خالد، محقق و شاعر ڈاکٹر جواز جعفری، افسانہ نگار و نقاد پروفیسر ڈاکٹر عالم خان، شاعر و ماحولیاتی تنقید کے بنیاد گزارمحقق، نقاد ڈاکٹر اورنگزیب نیازی، اردو اور پنجابی کی شاعرہ، ڈیزائنر بیا جی اور محقق و نقاد جہاں گیر تاج مغل شامل تھے۔ مقررین نے اظہار خیالات کرتے ہوئے کہاکہ ڈاکٹر سلیم الرحمن ساٹھ برس قبل نہ صرف اردو ادب میں نئی شعری تحریک اور جدید دبستان کے نمایاں اور اہم شاعر تھے بلکہ پنجابی ادب کے بھی معتبر نمائندہ شاعر تھے۔ انھوں نے گذشتہ نصف صدی کے دوران برطانیہ میں مستقل قیام کے دوران اپنا تخلیقی سفر جاری رکھا جس کے نتیجے میں ”شام کی دہلیز“ اور ”آون والے“ کے بعد ا ±ن کی کئی کتب ”منظر جاگتا سوتا ہوا“، ”اجنبی سرد آسمان“، ”مسافرت کا چاند“ ،کاغذی پیراہن اورتراجم شائع ہونے کے علاوہ کئی ممالک میں ا ±ن کی پینٹنگز کی نمائشیں بھی منعقد ہوئیں۔ ڈاکٹر سلیم الرحمن عمرِ عزیز کی نو دہائیاں بسر کر چکے ہیں اور باعثِ رحمت ہے کہ اب بھی مسلسل تخلیقی عمل میں مصروف دکھائی دے رہے ہیں۔ تقریب کی نظامت کے فرائض اظہر غوری نے انجام دیے۔ ایکٹ کمیٹی کے چیئرمین، اور سابق نائب صدر لاہور پریس کلب امجد عثمانی نے لاہور پریس کلب کی جانب سے ڈاکٹر سلیم الرحمن کو غیرمعمولی ادبی خدمات انجام دینے پر انھیں لائف ٹائم اچیومنٹ شیلڈ پیش کرتے ہوئے کہا کہ تاریخ ساز شاعر اور مصور سلیم الرحمن کی آمد پر لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری، سیکرٹری زاہد عابد کے علاوہ سعید اختر، شہزاد فراموش، شہباز انور خان، عبداللہ، شفقت حسین، سلمان رسول سمیت سبھی اراکین کی جانب سے خراجِ تحسین پیش کِیا جاتا ہے۔ انھوں نے تمام مہمانانِ گرامی مقررین کے ساتھ ساتھ معروف افسانہ نگار نیّراقبال علوی،عالمی شہرت یافتہ پنجابی شاعر بابا نجمی، شبیر صادق، نوید احمد، ارشد علی انصاری، وقاص ظہیر، رفیق خان، غلام زہرا، ڈاکٹر معاذ بخاری، رانا تجمل،مرزا سرور بیگ ،محمد راحیل اور کرن کا تہِ دل سے شکریہ ادا کِیا۔آخر میں شرکا نے مرحوم لائف ممبر ناصر رضا کی وفاتِ حسرت آیات پر دعائے مغفرت کی۔

جواب دیں

Back to top button